سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(70) دوسرے شخص کے پاس سو روپے کے عوض زمین گروی رکھی.. الخ

  • 3174
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1072

سوال

(70) دوسرے شخص کے پاس سو روپے کے عوض زمین گروی رکھی.. الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے دوسرے شخص کے پاس سو روپے کے عوض زمین گروی رکھی۔اس شرط پر کے ہم تین سال بعد روپے دے کر زمین واپس کروالیں گے۔اور اس مدت میں جو کچھ پیداواری کا منافع ہو وہ اپنے مصرف میں لاوے۔اور مالگزاری ادا کرتا رہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعض علماء کا اس صورت کا گائے والئ صورت پر قیاس کرتے ہیں۔کہتے ہیں کہ زمین کا لگان مرتہن کے زمے مثل گائےکی خوراک کے برابر ہے۔بعض اس کے منکر ہیں اختلاف سے نکلنے کیلئے مالک کو بھی کرایہ زمین کے طور پر کچھ دے دیا کرے۔خواہ تھوڑ ا ہی ہو جائز ہے۔

(فتاوی ثائیہ۔جلد 2 صفحۃ 249)

 


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 83

محدث فتویٰ

تبصرے