سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عامل اور عالم کے درجہ میں فرق

  • 317
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1134

سوال

عامل اور عالم کے درجہ میں فرق

سوال: السلام علیکم  شریعت اسلام میں عامل(عمل کرنے والا ) کا درجہ بڑا ہے یا عالم کا؟   ولسلام

جواب: سنن ابی داؤد کی ایک روایت کے مطابق عالم کی عابد پر فضیلت ایسی ہے جیسا کہ چودہویں کے چاند کی تمام ستاروں پر ہے۔ علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو صحیح قرار دیا ہے:
44 - من سلك طريقا يطلب فيه علما ، سلك الله به طريقا من طرق الجنة ، وإن الملائكة لتضع أجنحتها رضا لطالب العلم ، وإن العالم ليستغفر له من في السماوات ومن في الأرض ، والحيتان في جوف الماء ، وإن فضل العالم على العابد كفضل القمر ليلة البدر على سائر الكواكب ، وإن العلماء ورثة الأنبياء ، وإن الأنبياء لم يورثوا دينارا ولا درهما ، ورثوا العلم فمن أخذه أخذ بحظ وافر
الراوي: أبو الدرداء المحدث: الألباني - المصدر: صحيح أبي داود - الصفحة أو الرقم: 3641
خلاصة حكم المحدث: صحيح

ایک اور روایت کے مطابق عالم کی عابد پر فضیلت ایسی ہی ہے جیسا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی ادنی صحابی پر فضیلت ہے۔ علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو حسن لغیرہ قرار دیا ہے:
33 - فضل العالم على العابد ، كفضلي على أدناكم . ثم قال رسول الله : إن الله و ملائكته و أهل السماوات و الأرض حتى النملة في جحرها ، و حتى الحوت ، ليصلون على معلمي الناس الخير
الراوي: أبو أمامة الباهلي المحدث: الألباني - المصدر: صحيح الترغيب - الصفحة أو الرقم: 81
خلاصة حكم المحدث: حسن لغيره

تبصرے