سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(43) ایک چیز کی قیمت سے ڈیوڑھی یا زیادہ قیمت پر مال بچنے کا شرعی حکم

  • 3142
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-13
  • مشاہدات : 1031

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مسلمان دوکاندارکیلئے یہ بات جائز ہے کہ ایک چیز کی قیمت سے ڈیوڑھی ڈیڑھ گنی قیمت کرے۔اورجتنے پر گاہک راضی ہو جائے۔اس سے لیوے ۔اور ایک ہی چیز کی رقم ایک آدمی سے ایک روپیہ اور دوسرے آدمی سے بارہ آنے اور تیسرے سے آٹھ آنے لیوے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قیمت میں ردو بدل جائز ہے۔زیادہ کہہ کر کم کر سکتا ہے۔مگر گاہک کو دھوکا نہ دے۔یوں نہ کہے کہ میری خرید اتنی ہے۔حالانکہ اصل میں ایسا نہ ہو۔

(ا فروری۔سن١٩٤٠ئ)          (فتاویٰ ثنا ئیہ۔جلد ثانی صفحہ ٤٣٣(

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ