سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(63) زکوٰۃ کا عشر کا کتنا نصاب ہے....الخ۔

  • 3134
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1144

سوال

(63) زکوٰۃ کا عشر کا کتنا نصاب ہے....الخ۔

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 زکوٰۃ کا عشر کا کتنا نصاب ہے۔ خرچ معاملہ حصہ ادا کرنے کے بعد نکالنا چاہیئے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 زکوٰۃ کا نصاب ہر مال پر الگ الگ ہے، چاندی کا الگ، سونے کا الگ۔ اسی طرح غلہ کا عشر بھی ہر جنس کا الگ الگ ہے۔ عشر یا نصف عشر سارے مال سے نکلے گا، خرچ کا لحاظ کر کے اس میں کمی جائز ہے، مگر نکلے گی، سارے سے بحکم ﴿وَا اتُوْ حَقَّه یَوْمَ حَصَادِہٖ﴾ ’’یعنی کاٹنے کے روز خدا کا حق ادا کیا کرو۔‘‘ واللہ اعلم (اہل حدیث فروری ۴۶ئ) (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۴۶۹)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 144

محدث فتویٰ

تبصرے