سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(23) آگرہ میں پکا چمڑہ فروخت کرنے والوں نے ایک انجمن قائم کی

  • 3122
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1288

سوال

(23) آگرہ میں پکا چمڑہ فروخت کرنے والوں نے ایک انجمن قائم کی
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہاں آگرہ میں پکا چمڑہ فروخت کرنے والوں نے ایک انجمن قائم کی ہے اس انجمن کے کچھ قواعد ہیں۔منجملہ ان کے تین یہ ہیں۔

١۔جو کوئی نئی دکان کھولتا ہے۔اس سے سوا سو روپیہ چندہ لیاجاتا ہے۔اگر کوئی نہ دے تو مخبر ان کو اس کے ہاتھ فروخت نہیں کرتے ۔

٢۔ہر ایک دوکاندار سے چار آنے چندہ لیاجاتا ہے۔

٣۔جو مخبر انجمن کے قواعد کی خلاف ورزی کرے۔اس کو جرمانہ کیاجاتاج ہے۔اور یہ آمدنی ایک جگہ جمع رہتی ہے۔جو انجمن کی ضروریات میں خرچ کی جاتی ہے۔

اب دریافت طلب امریہ ہے کہ ایسی انجمن میں شامل ہونااور چندہ دینا جائز ہے یانہیں۔؟

١۔مزید معلومات کیلئے اگلے صفحات پرمولناٰ عبد السلام بستوی کافتویٰ ملاحظہ فرمائیں۔١٢راز۔مرحوم


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بغرض رفاہ عامہ پر یا بغرض انتظام یہ شروط ہیں تو جائز ہے اور اگر یہ اور کسی ناجائز کام ۔ناچ۔رنگ۔میں خرچ ہو تو ناجائز ہے۔

)٦ شعبان۔سنہ١٣٤٧ھ(       )فتاویٰ ثنائیہ جلد ثانی صفحہ نمبر ٤٣١(


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14

تبصرے