سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(135) صدقے کی نیت کر کے صدقہ نہ کرنا

  • 31
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2743

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اگر آدمی کے پاس پیسے ہوں اور وہ صدقہ کرنا چاہے، ابھی اس نے صدقہ نہ کیا ہو اور اس پیسے سے اپنی کوئی ضرورت کی چیز خرید لے،تو کیا ایسا کرنا جائز ہے۔یا وہ پیسے لازمی صدقہ کرنے ہوں گے۔؟

 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر تو صرف صدقہ کی نیت کی تھی تو اس بات کی گنجائش موجود ہے کہ انسان صدقہ نہ کرے اگرچہ اس صورت میں بھی افضل یہی ہے کہ اپنی نیت پوری کرے اور اپنے نفس اور شیطان کی مخالفت کرے۔ اور اگر صدقہ کر دیا ہے تو اسے واپس لینا شرعا جائز نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 کتاب الصلوۃ

محدث فتویٰ کمیٹی

 

 

 

تبصرے