سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(36) زیور کی زکوٰۃ کا حکم کیا ہے، تفصیل سے بیان فرما دیں-

  • 3093
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1142

سوال

(36) زیور کی زکوٰۃ کا حکم کیا ہے، تفصیل سے بیان فرما دیں-

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 زیور کی زکوٰۃ کا حکم کیا ہے، تفصیل سے بیان فرما دیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اصل یہی ہے کہ زیور میں زکوٰۃ ہے، کیونکہ وہ سونا چاندی ہے، اور سونا چاندی میں زکوٰۃ کا حکم ہے، مگر چونکہ وہ گھڑ کر استعمال کے لیے دوسری شے بنا لی گئی ہے، اس لیے یہ شبہ آ گیا، لیکن جو زیور اکثر پڑا رہتا ہے، استعمال کم آتا ہے، مثلاً شادی یا عید کے موقع پر پہن لیا، کہیں جانے کا اتفاق ہوا تو پہن لیا تو ایسے زیور کی زکوٰۃ ضرور ادا کرنی چاہیے، کیوں کہ استعمال ہی کی وجہ سے تو اس کی زکوٰۃ میں شبہ ہوا تھا، جب وہ اکثر پڑا رہتا ہے، تو یہ شبہ جاتا رہا، اور جو زیور اکثر پہنا کرتے ہیں، اس میں شبہ ہے، مگر ترجیح اسی کو ہے، کہ اس کی بھی زکوٰۃ دینی چاہیے، کیوں کہ بعض روایات میں پہنے ہوئے کی بابت بھی تصریح آئی ہے، اگرچہ بعض علماء نے ان میں کچھ کلام کی ہے، مگر مل کر قبولیت کے مقام کو پہنچ جاتی ہے، جن سے ترجیح اسی جانب کو معلوم ہوتی ہے، کہ زیور کی زکوٰۃ بہرصورت دینی چاہیے، خواہ اکثر استعمال ہو یا نہ، تفصیل روایات، مطلوب ہوںتو سبل السلام، نیل الاوطار وغیرہ ملاحظہ ہوں۔ (عبد اللہ امرتسری) ( تنظیم اہل حدیث جلد نمبر ۱۳ شمارہ نمبر ۲۳)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 108-109

محدث فتویٰ

تبصرے