سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(22) ایک شخص کے پاس 6تولے سونا اور دو سو روپیہ نقدی ہے الخ۔

  • 3079
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1178

سوال

(22) ایک شخص کے پاس 6تولے سونا اور دو سو روپیہ نقدی ہے الخ۔

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص کے پاس ۶ تولے سونا ہے ، اور دو (۲) سو روپیہ نقد ہے، زید کہتا ہے کہ سونے پر زکوٰۃ واجب نہیں ، کیوں کہ وہ 2 /1 7تولے سے کم ہے، مگر بکر کہتا ہے کہ وہ سونے کی قیمت پر زکوٰۃ دے ، دونوں میں صحت پر کون ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 زید کا قول زیادہ صحیح ہے سونے اور چاندی پر زکوۃ الگ الگ واجب ہے، ہاں اگر کوئی دونوں کو جمع کر کے زکوٰہ ادا کرے تو اجراور ثوا ب ضرور پائے گا، اور اگر ایسا نہیں کرے گا تو گرفت نہیں ہو گی۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد ۴ شمارہ ۱۷)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 93

محدث فتویٰ

تبصرے