سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(14) کچھ جانور بک گئے ہیں اور کچھ باقی ہیں الخ۔

  • 3071
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1224

سوال

(14) کچھ جانور بک گئے ہیں اور کچھ باقی ہیں الخ۔

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کچھ جانور بک گئے ہیں اور کچھ باقی ہیں جو بک گئے ہیں ان کی ز کوٰۃ تو روپیہ آئے گی، لیکن جو جانور باقی ہیں، ان کی قیمت کر کے روپے میں سے زکوٰہ دے، یا خود جانوروں میں سے دے، جیسا کہ غیر تجارتی جانوروں میں سے دی جاتی ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 باقی ماندہ جانور اگر نصاب کے مطابق ہیں، تو جانوروں میں سے دے دے، ورنہ قیمت کر کے اد اکر دے، کیوں کہ تجارتی مال میں قیمت پر ہی زکوٰۃ آتی ہے۔ (فتاویٰ ستاریہ جلد نمبر ۱ ص ۸۱)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 85

محدث فتویٰ

تبصرے