سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(01) مال تجارت میں زکوٰة کا حکم

  • 3058
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2334

سوال

(01) مال تجارت میں زکوٰة کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

((ورد علی سوال من بعض الاحبة ھل فی اموال التجارة زکوٰة ام لا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فکتب فی جوابه الاحادیث الآیة واکتفیت بہما وما زدت علیھا من تلقاء نفسی ولا من اقوال العلماء حرفاً واحداً
عن ابی ذران رسول اللّٰہ ﷺ قال فی الابل صدقتھا وفی البقر صدقتہا وفی الغنم صدقتھا وفی البز صدقته رواہ الدارقطنی والحاکم وصححه، وقال الحافظ ابن حجر اسنادہ لا باس به۔
وعن سمرة بن جندب کان رسول اللّٰہ ﷺ یامرنا ان نخرج الزکوة مما ’’یعد‘‘ للبیع رواہ الداقطنی وابو داؤد والبزار
وعنه ان رسول اللّٰہ ﷺ کان یامرنا ان نخرج الزکوٰة من الرقیق الذی یعد للبیع رواہ الدارقطنی والبزار
وعن زیاد بن حریر قال بعثنی عمر مصدقا فامرنی ان اخذ من المسلمین عن اموالہم اذا اختلفوا بہا للتجارة ربع العشر ومن اموال اھل الذمة نصف العشر ومن اموال اھل الحرب العشر ومن اموال اھل الذمة نصف العشر ومن اموال اھل الحرب العشر اخرجه ابو عبید وعبد الرزاق ورواہ الطبرانی فی الاوسط مرفوعاً وسکت علیه الحافظ ابن حجر فی التلخیص مع شدة ’’فحصه‘‘ فی تصحیح الاحادیث وتضعیفه من ذلک الکتاب
وعن حماس قال مررت علی عمر بن الخطاب وعلی عنقی اٰدم احملھا فقال الا تؤذی زکوٰتک یا حماس فقلت مالی غیر ھذا واھب فی القرظ قال ذاک مال فضع فوضعتہا بین یدیہ فحسبیھا فوجدہٗ قدر وجب فیھا الزکوٰة رواہ الشافعی واحمد وابن ابی شیبة وعبد الرزاق وسعید بن منصور والدارقطنی۔
وعن زریق بن حکیم ان عمر بن عبد العزیز کتب الیہ ان انظر من فوبک من المسلمین فَخُذْ مِمَّا ظہر من اموالھم من التجارات من کل اربعین دینارٍ دیناراً رواہ مالک فی المؤطا والشافعی

ورواہ البیھقی من طریق احمد بن حنبل ثنا حفص بن غیاث ثنا عبید اللّٰہ بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال لیس فی العروض زکوٰة الا ما کان للتجارة
وعن أبن عمر فی کل مال یدار عبید او دواب او بز للتجارة تدار فیه الزکوٰة رواہ عبد الرزاق۔
فلما بلغ السائل ھذا الجواب اراہٗ بعض افاضل عصر فافکتب علیه۔
حدیث اولٗ قال ابن الہمام فی الفتح حدیث ابی ذرا عله الترمذی عن البخاری بان ابن جریج لم یسمع من عمران بن ابی انس انتہی وقت ضعف وقال فی واحدة منھا: ھیذا اسنادٌ لا باس به: ولا یخفاک ان مثل ھٰذا لا تقوم به الحجة علی انه قال ابن دقیق العید ان الذی رواہ فی المستدرک فی ھذا الحدیث البر ورواہ الدارقطنی بالزاء لکن من طرق ضعیفة وہذا مما یوجب الاحتمال فلا یتم الاستدلال به انتہی ما قال الشوکانی

حدیث ثانی وثالث، قال بن حجر فی اسنادہ جہالة لان خبیب بن سلیمان مجہول وجعفر بن سعد لیس بالقوی وقال فی بلوغ المرام اسنادہ لین وقال فی بلوغ المرام اسنادہ لین وقال الشوکانی فی دبل الغمام رواہ ابو داؤد والطبرانی والدارقطنی والبزار لکنھا لا تقوم بمثله الحجة لما فی اسنادہ من المجاھیل قال السید عبد الغنی الزبیدی فی حاشیة الدارقطنی ھٰذا من صحیفة سمرة التی یردیھا عنھم ولیس لھأ مخرج الا من جھتھم انتھی۔
والاحادیث الباقیة لیستر بحجة لانھا موقوفة کما لا یخفی علی باھر اصول الحدیث وقال الشوکانی وما قول عمر فما لا نقول بحجیة فتحیر السائل وجاء به عندی فالح علی ان ارفع ھذہ الاعتراضات واوفع تلک التعقبات حتی اضطرفی الی الکتابة والجافی الی الاجابة فاقول مستعیناً باللّٰہ۔
الحدیث الاول اخرجه الحکام من طریقین ثم قال کلا الاسنادین صحیح علی شرطہما واعتراض ابن دقیق العید کونه علی شرط البخاری ودفعه ابن الملقن فی البدر بان مراد الحاکم ان الشیخین قد احتجا بمثل رجال الاسنادین لا انھم من رجالہما معا و تعلیل البخاری له بان ابن جریج لم یسمع من عمران فی طریق واحد منہما لا فی الطریق الثانی الذی یرویه سعید بن سلمة عن عمرأن وقال فیه الحافظ ابن حجر ھذا اسنادہ لا باس به وله طرق غیرھما وان ضعفہا العلماء لکن تقرر فی اصول الحدیث ان مثل ھذا الحدیث اذا کثرت طرقه مبار حسناً بل صحیحا
قال السیوطنی والمقرر فی علوم الحدیث ان من یکون بھذہ الصفة اذا وجدله شأھد او متابع حکم لحدیثهہ بالصحة وقال الشیخ محمد اکرم فی امعان النظر قد یکون کل من المتابع والمتابع لا اعتماد علیه فباجتما عہما تحصل القوة انتہی۔
وقد تمسک الشوکانی فی النیل والدراری وغیرہ فی غیرھما فی مواضح کثیرة بالاحادیث الجعفة متدلین بھذہ القاعدہ وفی العلم الشائخ ودونه الضعیف وھو مراتب کثیرة وتحسنه الشواھد وتصححه عند بعضہم مالم یکثر ضعفه فی المحلین انتہیٰ
علیٰ ان روایة من لا باس به حجة عند ابن معین وعبد الرحمٰن بن ابراھیم
قال ابو ذر الدمشقی قلت لعبد الرحمٰن ما قتول فی علی بن جوشب قال لا باس به قال قلت ولم لا تقول ثقة قال قد قلت لک انه ثقة کذا فی الامعان عکفی بہما امامین ھما مین اما لفظ البر موضع البز فی روایة المستدرک فتصحیف من بعض الرواة کما صرح به النووی فی تھذیب الاسماء واللغات
والحدیث الثانی وان ضعفه ابن حجر بان قال فی اسنادہ جہالة لکن خسنه غیرہ کما قال الشوکانی وصرح ابن عبد البر بان اسنادہٗ حسن ولا یخفاک ان محسنه عندہٗ علم برواته وجرح الجہالة عدم علم بحال الرواة ومن له علم مقدم علیٰ من لیس له علم وقول المعترض فی اسنادہٖ جعفر بن سعد وھو لیس بالقوی فجرح مبھم لا یقبل حتی یبین سببه کَمَا قال الحافظ الجرح مقدم علی التعدیل ان صدر مبیناً من عارف باسبابه لانہ ان کان غیر مفسر لم یقدح فیمن ثبتت عدالة انتہیٰ
وقد علمت قول الشوکانی ان ھذا الحدیث حسن عند العلماء سوی الحافظ والجرح المبہم للحافظ فی مقابلة تحسین العلمائ، غیر مقبول
قال ابو داود کلھا سکت علیه فی کتابی ھذا فھو صالح للاحتجاج وھذا من الاحادیث التی سکت علیھا ابو داؤد بعدہٗ ابن المنذرو سکوتہما دلیل علی حسنه عندھما وھذا ھو الجواب من الحدیث الثالث۔
علی ان الحدیث الضعیف اذا کان معمولا به فی القرون المشہود لھا بالخیر مقبول عند الامامة لحدیث العینان وکاع السه وحدیثا لماء طھہور ولا ینجسه شئی الا ما غلب علی ریحه او طعمه او لونه وحدیث لا وصیة لوارک وامثالھا کثیرة وقد انفقت الامة علی ان النوم ناقض ودلیلہم الاحادیث الضعیفة فہی مردودة من حیث الاسناد مقبولة من حیث المعانی قال الحافظ فی التلخیص تعقب ابن عبد البر علی تصحیح من صحح حدیث البحر هو الطہور ماء ہٗ ثم حکم مع ذٰلک بصحة لتلقی العلماء له بالقبول فردہ من حیث الاسناد وقبله من حیث المعنی انتہیٰ ملخصا
قال النووی اتفق العلماء علی تضعیف حدیث الا ما غلب علی ریحه او طعمه قلت ومع ذٰلک اجمع العلماء علیٰ ان الماء القلیل والکثیر اذا وقعت فیه نجاسة فغیرت لونًا اور ریحاً او صِعما فھو نجسٌ کما قاله ابن المنذر۔
وقال الشافعی وھو قول العامة لا اعلم بینھم خلافاً فیه۔
وقال الشوکانی وقد اتفق اھل الحدیث علیٰ ضعیف ھذہ الزیادة لکنه قد وقع الاجماع علیٰ مضمونہا کما نقله ابن المنذر وابن الملقن فمن کان یقول بحجیة الاجماع کان الدلیل عندہٗ علی ما افادته تلک الزیادة ھو الاجمع ومن کان لا یقول بحجیة الاجماع کان ھذہ الاجماع مفید الصحة تلک الزیادة لکونہا قد صارت مما اجمع علی معناھا وتلقی بالقبول فالاستدلال بہالا بالاجماع انتہیٰ
قال السخاوی فی شرح الالفیة اذا تلقت الامة الضعیف بالقبول یعمل به علی الصحیح حتی انه ینزل منزلة التواتر فی انه ینسخ المقطوع به ولھذا قال الشافعی رحمة اللّٰہ فی حدیث لا وصیة لوارث انه لا یثبة اھل الحدیث لکن العامة تلقته بالقبول وملوا به حتی جعلوہ ناسخا الایة الوصیة
وقال العلامة المقبلی فی ارواح النوافخ شرح العلم الشامخ فالصحیح المعمول به وھو یشتمل انواعاً من الضعیف وقد ذکرہ ابن حجر فی مواضع کتلخیص البدر والمنیر وکذالک وغیرہ فلیحفظ فانہ مھم لکثرة غلط الناس الیوم فیما قد یقول فیه المحدثون لیس بصحیح او ھم ضعیف فیتو ھم انہ غیر معمول به مطلقاً ولم یشترط فی المعمول به کونه صحیحاً بااصطلاح متاخری المحدثین الا البخاری وھو قول بعید عن الادلة بل لو قیل خلاف ما علیه الادلون والاٰخرون لساع انتہیٰ
وقد اجمعت سلف الامة علی العمل بحدیث زکوٰة اموال التجارة۔
قال الحافظ ابن حجر فی الفتح الزکوٰة التجارة ثابة بالاجماع کما نقله ابن المنذر وغیرہ فیخص به عموم ھٰذا الحدیث انتہیٰ
وکذا نقل الاجماع علیٰ ذالک الشوکانی فی النیل وغیرہ فی غیرہ وقد اخذھا الخلیفه الثانی وامر عماله باخذھا فما انکر علیه احد من الصحابة قال الطحاوی لا نعلم احداً من الصحابة خالف عمر رضی اللّٰہ عنه فی ھٰذہ المسئلة

وقال ابن المنذر الاجماع قائم علیٰ وجوب الزکوٰة فی مال التجارة وممن قال بوجوبھا الفہقہاء السبعة لکن لا یکفر جاھدھا للاختلاف فیھا، ولا عبرة بمخالفة من خلاف اجماع سلف ھذہ الامة من الظاہریة وغیرہا ولو کانوا اعداد الشعر والبصر ولو لم یکن فی ھٰذِہٖ المسئلة الا قول اللّٰہ عزوجل وَ اَنْفِقُوْاَ مِنْ طَیِّبَاتِ مَا کَسَبْتُمْ وَقوله جلل ذکرہٗ خُذْ مِنْ اَمْوَالِھِمْ صَدَقَة تُطَھِّرُھُمْ وَتُزَکِأیْھِمْ بِھَا لتم الاستدلال لان اللفظ الاموال وما کسبتم عام شاملٌ لجمیع اصناف الاموال فلا یخص منھا شی الا نبص من الشارع والاجماع الثابت فکیف مع ھٰذہٖ الاحادیث المذکورة وقول ﷺ ان اللّٰہ قد فرض علیھم صدقة تؤخذ من اغنیاء ھم فترد عَلٰی فقراھم متفق علیه فکل من کان عندہٗ مالٌ نقداً کان او غیرہ فھو الغنی وحدا الغنی فی ھذا الحدیث النصاب المقرر من الشارع وھو مأتا درہم او قیمتہا فتخصیص بعض الاغنیاء من بعض تحکم وقوله ﷺ واما خالد فانکم تظلمون خالداً فانه قد احتبس اوراعه واعتدہ فی سبیل اللّٰہِ متفق علیه فان الصحابة رضی اللّٰہ عنہم طلبوا منه زکوٰة اوراعه واعتدہ ظنا منھم انھا للتجارة فمنع فشکوا الیه ﷺ فقال انه قد اوقف امواله فی سبیل اللّٰہ فلیس علیه فیھا زکوة فطلبکم انه ظلم وھذا المعنی ھو المتبادر من الحدیث وخلافه لا تشھد له العبادة ولا تحکم لا الدلالة فلولم تَکن فی اموال التجارة زکوٰہ لما طلب الصحابة من خالد زکوٰة اجناسه ولمنعھم ﷺ عن اخذ زکوة اموال التجارة واما الاحادیث الباقیة فاعلم رحمک اللّٰہ تعالیٰ انا برأ من اصل اُصَل علی خلاف الحدیث النبوی واعدداء القاعدہ اُسست علی شقاق الاثر المصطفوی قال رسول ربنا ﷺ علیکم بسنتی سنة الخلفاء الراشدین تمسکوا بھا وعضوا علیھا بالنواضز وقال اقتدوا بالذین من بعدی ابو بکر و عمر وقال او صیکم باصحابی ثم الذین للونہم ثم الذین یلونہم ثم یفشوا الکذ ب فما ثبت من الخلفاء الراشدین وسلف علیه خیر القرون فتمسک به وعض علیه بالنواجذ وایاک والاصول التی اصلت علی شفاء جرف ھا رالتی لا یسمن ولا یغنی من جوع اللھم کیف لا یکون قولھم حجة مع ان رسول ربنا امرنا باتباعھم ووعد خالقنا رضاہ باقتفاء ھم فواعجا لعلم ھذا الاصل ثمرته وعقل ھٰذہ القاعدة قطفة والذی نسب الیه ھذہ القعدة وھو بریئی منہا ھو الذی احجت بقول الخلفائ۔
نقل السیوطی فی الاکلیل ان الشافعی رحمه اللّٰہ قال مرة بمکة سلونی عما شئتم اخبرکم عنه من کتاب اللّٰہ فقیل له ما نقول فی المحرم یقتل الذنبور فقال بِسمِ اللّٰہِ الرّ۔حْمٰنِ الرحیم قال اللّیه تعالیٰ وَمَا اٰتٰکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہٗ وَمَا نَھٰکُمْ عَنْه فَانْتَھُوْا۔
وحدثنا سفیان بن عیینة عن عبد الملک بن عمیر عن ربعی بن خراش عن حذیفة بن الیمان عن النبیﷺ انه قال اقتدوا بالذین من بعدی ابو بکر و عمر۔
وحدثنا سفیان عن مسعر بن کدام عن قیس بن المسلم عن طارق بن شہاب عن عمر بن الخطاب انه المر بقتل المحرم الذنبور انتہیٰ
قال الحافظ ابن القیم وان لم یخالف الصحابة الصحابی اخرفاما ان یشتھر قوله فی الصحابة اولا یشتھر فان اشتھر فالذی علیه جما ھیر الطوائف من الفقہاء انه اجماع وحجة وقالت طائفة منم ھو حجة ولیس باجماع وقال شرزذمة من المتکلمین وبعض الفقہاء المتاخیرن لا یکون اجماعاً ولا حجة وان لم یشتھر وقوله اولم یعلم ھل اشتر ام لا فاختلف الناس ھل یکون بھضة ام لا فالذی علیه جماھیر الامة انه حجة ھٰذا قول جمہور الحنفیة: صرح به محمد بن الحسن وذکرہ عن ابی حنیفه نصاً وھٰذا مذھب مالک واصحابة وتصرفه فی موطائه دلیل علیه وھو قول اسحاق بن راھویه وابی عبید وھو منصوص الامام احمد فی غیر موضع واختیار جمہور اصحابة وھو منصوص الشافعی فی القدیم والجدید

اما القدیم فاصحابه مقرون به واما الجدید فکثیر منھم حکی عنه انه لیس بحجة وفی ھذہ الحکایة عنه نظر ظاھر جداً فانه لا یحفظ له فی الجدید حرف واحد ان قول الصحابة لیس بحجة وغایته ما تعلق به من نقل ذلک انه یحلی اقوالا للصحابة فی الجدید ثم یخالفہا وھذا تعلق ضعیف جداً فان مخالفة المجتہد المعین لما ھو اقویٰ فی نظرہٖ لا یدل علیٰ انه لا یراہٗ دلیلا من حیث الجملة بل خلاف دلیلاً لدالیل ارجع عندہ منه انتہیٰ
ھٰذا اقوال العلماء فی قول مطلق الصحابی فماظنک بالخلفاء الراشدین الذین امرنا رسول رنبا صلوٰت اللّٰہ وسلامه علیه باتباعھم وحضنا باقتفائھم وحکم علینا بعض النواجذ علی سنتھم ولو بسطنا الکلام علیٰ ھذہ المسئلة لبلغ کراریس لکن اقتصرنا علیٰ ذالک القدر لما فیه کفایة لمن ابتغی الحق وارا اولانصاف وترک التعصب
قد نشاعت فی عصرنا فرقة نذعی اتباع الحدیث وھم بعمزل منه یردون الاحادیث المعبولة عند سلف الامة وخلفہا باد فی قدح خفیف وجرحٍ ضعیف یطرحون اقوال الصحابة وافعالھم باصل نحیف وقولٍ کسیف ویقدمون علیھا اراء ھم الرکیکة وافکارھم العلیلة ویسمون انفسہم المحققینکلاء اللّٰہ ھم الذین یھدمون منار الشریعة النبویة ویدرسون قواعد الملة الحنیفیة ویعفون اٰثار السنة والآثار المسندة وتحیلوالد فعہا حیلا لا ینشرح لھا صر موقن ولا یرفع لھا راس مؤمن ولست عقدة الا نامل علی ان اقوال الصحابة وعملھم والاحادیث التی فیھا وھن تقابل الاحادیث الصحیحة بل اقول اذا لم یوجد فی الباب حدیث اعلیٰ مرتبة الصحیح واجد خلافة وان کان فیه نوع وھن وعمل به سلف الامة وخلفہم او جمہورہم فھو صالح للاحتجاج واجب الاتباع وھٰذا الذی علیه الاولون والاٰخرون کما نقلته عن العلامة المقبلی رحمة اللّٰہ علیه ولو تاملت کتب المحدثین من الصحاح الستته وغیرھا وتفکرت فی تراجم الابواب واستدلات لھا بھذا النصف من الاحادیث ونظرت اِلٰی تعامل سلف الامة وخلقہا علیھا العرفت ان ھذا ھو الحق الصراح والصدق البواح ولو درددنا ھذا الصنف من الادلة لتعطلت ثلث الشرعیة بل نصفه ولا یغرنک قول بعض التاخرین ان ھٰذا البوع من الادلة لیس بحجة لکونہٖ مخالفً عن منھم السلف فکم من احادیث ضعاف واثارٍ موقوفة جری علیھا تعامل سلف الامة وخلفھا کما نقلت ذالک من قبل فاللّٰہ یاخذ بیدی ویدیک ویرحم علی وعلیک وھو یتولیٰ ھدای وھداک والحمد لربی مولای ومولاک)) (حررہٗ عبد الجبار بن عبد اللّٰہ الغزنوی عفاء اللّٰہ عنہما) (فتاویٰ غزنویہ ص ۲۰۶ جلد۱)

’’بعض دوستوں کی طرف سے مجھ پر ایک سوال اس مضمون کا وارد ہوا کہ کیا اموال تجارت میں زکوٰۃ واجب ہے یا نہ؟ تو میں نے اس کے جواب میں آئندہ احادیث لکھ دیں، اورا نہیں پر اکتفا کیا یعنی نہ اپنی طرف سے ایک حرف ہی بڑھایا اور نہ علماء کے اقوال سے اورو ہ احادیث یہ ہیں۔
ابو ذر سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اونٹوں میں ان کی زکوٰۃ ہے، اور گائے میں اس کی زکوٰۃ اور بھیڑ بکریوں میں ان کی زکوٰۃ ہے، اور کپڑے میں اس کی زکوٰۃ ہے، اس کو دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا اور حاکم نے اس کو صحیح کہا، اور حافظ ابن حجر نے کہا: اس کا اسنادہ لا باس بہ ہے۔
سمرۃ بن جندب سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ہم کو حکم دیا کرتے تھے کہ ہم جن چیزوں کو فروخت کے واسطے رکھا کریں ان سے زکوٰۃ نکالا کریں، اس کو دارقطنی اور ابو ذر اور بزار نے روایت کیا۔
اور ان (سمرہ) ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ہم کو حکم فرمایا کرتے تھے کہ جو غلام فروخت کے لیے رکھے جاتے ہیں، ان سے زکوٰۃ نکالا کریں، اس کو دارقطنی اور ابو ذر اور بزار نے روایت کیا۔

اور زیاد بن حدیر سے روایت ہے کہ کہا مجھ کو عمر رضی اللہ عنہ نے زکوٰۃ جمع کرنے والا بنا کر بھیجا تو مجھ کو حکم دیا گیا کہ لیا کروں مسلمانوں سے یعنی ان کے مالوں میں سے جن کو وہ تجارت کے لیے باہر اندر لے جاتے ہیں، چالیسواں حصہ اورذمی کفار کے مالوں میں سے بیسواں حصہ اور حربی کفار کے مالوں میں سے دسواں حصہ، اس کو ابو عبید اور عبد الرزاق نے نکالا اور طبرانی نے اس کو معجم اوسط میں مرفوعاً روایت کیا اور حافظ ابن حجر نے تلخیص میں اس پر سکوت کیا باوجودیکہ کہ وہ اس کتاب میں احادیث کی صحت اور ضعف کی خوب بحث کیا کرتے ہیں۔
اور حماس سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب پر میرا گزر ہوا اور میں اس وقت اپنی گردن پر کچے چمڑے اٹھائے ہوئے تھا، تو کہا اے حماس تو اپنی زکوٰۃ نہیں اد اکیا کرتا میں نے کہا: میرا (مال) تو صرف یہی ہے، اور کچھ چمڑے کچے (بھی ہیں) جو رنگ میں پڑے ہیں، فرمایا: یہ مال ہے رکھ دے سو میں نے ان کو رکھ دیا، آپ نے ان کو شمار کیا کہ ان میں زکوٰہ واجب ہے پس آپ نے ان کی زکوٰہ لے لی، اس کو شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور احمد رحمہ اللہ علیہ اور ابن ابی شیبہ رحمۃ اللہ علیہ اور عبد الرزاق اور سعید بن منصور اور دارقطنی نے روایت کیا۔
اور زریق بن حکیم سے روایت ہے کہ عمر بن عبد العزیز نے ان کی طرف خط لکھا کہ جن مسلمانوں کا تجھ پر گزر ہوا ان وک دیکھ لیا کر پھر ان کے تجارتی مالوں میں سے جو ظاہر ہو ہر چالیس(۴۰) دینار پیچھے ایک دینار لے لیا کرو، اس کو مالک نے مؤطا میں اور شافعی نے روایت کیا۔
اور بیہقی نے احمد بن حنبل کے طریق سے روایت کیا کہ ہم کو حفص بن غیاث نے حدیث بیان کی ہم کو عبید اللہ بن عمر نے حدیث بیان کی وہ نافع سے وہ ابن عمر سے کہا تجارتی سامانوں کے سوا اور کسی سامان میں زکوٰۃ نہیں ہے۔
اور ابن عمر سے روایت ہے، (کہا) جو ملا کہ پہرایا جاتا ہے (یعنی) تجارت کے غلام یا چارپائے یا کپڑا تو ان میں زکوٰۃ پھر پھر دی جاتی ہے (یعنی سال بہ سال) اس کو عبد الرزاق نے روایت کیا۔

سو جب یہ جواب اس سائل کو پہنچا اس نے ہمارے زمانے کے بعض فاضلوں کو دکھایا تو اس پر یہ مضمون لکھا:
حدیث اول ابن الہمام نے فتح القدیر(شرح ہدایہ) میں لکھا ہے کہ ابو ذر کی حدیث کو ترمذی نے بخاری سے ناقل ہو کر یوں معلول بیان کیا ہے کہ ابن جریج نے عمران بن ابی انس سے سماع نہیں کیا، انتہیٰ۔ اور ابن حجر نے اس کے سب طرق کو فتح الباری میں ضعیف کہا ہے، اور ان مین سے ایک طریق کے بارے میں کہا ہے کہ یہ اسناد لا باس بہ ہے اور یہ بات تجھ پر ظاہر ہے کہ ایسے (لفظ) سے حجت قائم نہیں ہوتی، علاوہ ابن دقیق العید رحمۃ اللہ علیہ نے یہ کہا ہے کہ جو مستدرک کے اندر اس حدیث میں روایت کیا ہے، بر ہے (رائے محلہ) سے اور دارقطنی نے اس کو (معجممہ) سے روایت کیا ہے، لیکن ضعیف طرق سے اور یہ (اختلاف) موجب احتمال ہے، پس اس سے دلیل پکڑنا ٹھیک نہیں، شوکانی کا قول ختم ہوا۔
حدیث ثانی و ثالت: ابن حجر نے کہا: اس کے اسناد میں جہالت ہے، کیونکہ خبیب بن سلیمان مجہول ہے، اور جعفر بن سعد قوی نہیں ہے، اور بلوغ المرام میں کہا اس کا اسناد ڈھیلا ہے، اور شوکانی نے ویل العمام میں کہا: اس کو ابو داؤد اور طبرانی اور دارقطنی اور بزار نے روایت کیا ہے، لیکن یہ روایتیں ایسی ہیں کہ ویسی حدیث سے حجت قائم نہیں ہوتی کیونکہ اس کی اسناد میں مجہول راوی ہیں، سید عبد الغنی زبیدی نے دارقطنی کے حاشیے میں لکھا ہے کہ یہ (حدیث) سمرۃ کے صحیفہ میں سے ہے کہ جس کو (دارقطنی) مجہول راویوں سے روایت کرتا ہے، اور اس کا مخرج ان کی جہت کے سوا اور کوئی نہیں ہے، اور باقی حدیثیں حجت نہیں ہیں، کیونکہ وہ موقوف ہیں، جیسے اصول حدیث کے باہر پر ظاہر ہے، اور کہا شوکانی نے رہا عمر رضی اللہ عنہ کا قول سو ہم اس کے حجت ہونے کے قائل نہیں ہیں۔ اس پر سائل حیران ہوا اور وہ (رد) میرے پاس لایا، اور مجھ پر زور دیا کہ ان اعتراضوں کو رفع اوران کے تعصبات کو دفع کروں یہاں تک کہ مجھ کو لکھنے پر مجبور کیا، اور اپنی بات منانے پر لاچار کیا، سو میں اللہ کی مدد طلب کرتا ہوں، اور کہتا ہوں۔
حدیث اول کو حاکم نے دو طریق سے نکالا او رپھر کہا کہ دونوں اسناد علی شرط الشیخین (اور) صحیح ہیں، اور ابن دقیق العید نے اس کے علیٰ شرط البخاری ہونے پر اعتراض کیا ہے، اور ابن الملقن نے اس کو بدر (منیر) میں یوں دفع کیا ہے کہ حاکم کی مراد یہ ہے کہ شیخٰین نے (ان) دونوں اسناد کے راویوں سے حجت پکڑی ہے یہ مراد نہیں کہ یہ راوی شیخین کے ہی راوی ہیں، اور بخاری کا اس کو یوں معلول بیان کرنا کہ ابن جریج نے عمران سے سماع نہیں کیا، سو یہ ان دو میں سے ایک طریق میں ہے، دوسرے طریق میں نہیں جس کو سعید بن سلمۃ عمران سے روایت کرتا ہے، اور حافظ ابن حجر نے اس میں یہ کہا ہے کہ یہ اسناد لا باس بہ ہے، اور اس حدیث کے ان دو طریق کے سوا اور طرق بھی ہیں، اور علماء نے اگرچہ ان کوضعیف کہا ہے، لیکن اصول حدیث میں یہ امر مقرر ہے کہ جب ایسی حدیث کے طرق کثیرہ ہوں تو وہ حسن بلکہ صحیح ہو جاتی ہے۔
سیوطی نے کہا اور علوم حدیث میں یہ امر مقرر ہے کہ جو (راوی) اس صفت پر ہو تو جب اس کا کوئی شاہد یا متابع پایا جائے تو اس کی حدیث کے لیے صحت کا حکم دے دیا جاتا ہے، اور شیخ محمد اکرم نے امعان النظر میں کہا ہے، کبھی متابع اور متابع ہر ایک پر اعتماد نہیں ہوتو تو دونوں کے جمع ہونے سے بھی قوت حاصل ہو جاتی ہے۔ انتہیٰ
اور شوکانی نے نیل الاوطار اور رداروی میں اور اوروں نے اور کتابوں میں بہت سی جگہوں میں اس قاعدہ سے دلیل لے کر ضعیف حدیثوں سے تمسک کیا ہے، اور علم شامخ میں ہے، اور اس سے (یعنی جس سے) کم درجہ ضعیف ہے، اور اس کے کئی درجے ہیں، اور شاہد کو حسن اور بعضوں کے نزدیک صحیح کر دیتے ہیں، جب تک کہ اس کا ضعف دونوں عمل میں بہت نہ ہو، علاوہ ازیں یہ بھی ہے کہ لا باس بہ (راوی) کی روایت ابن معین اور عبد الرحمن بن ابراہیم کے ہاں حجت ہے۔
اور کہا ابو ذر دمشقی نے میں نے عبد الرحمن (بن ابراہیم) سے کہا: آپ علی بن جوشب کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کہا لا باس بہ ہے، میں نے کہا آپ اس کو ثقہ کیوں نہیں کہتے، کہا میں تجھ کو کہہ چکا ہوں کہ وہ ثقہ ہے اسی طرح امعان میں ہے اور یہ دونوں بڑے امام کافی ہیں، اور ربا بجائے بزر کے بر کا لفظ آنا مستدرک کی روایت میں تو وہ کسی راوی کی طرف سے تصحیف ہے، جس طرح کہ نووی نے تہذیب الاسماء واللغات میں اس کی تصریح فرمائی ہے۔
اور حدیث ثانی کو اگرچہ ابن حجر نے باین طور ضعیف بیان کیا ہے، کہ اس کی اسناد میں جہالت ہے لیکن دوسروں نے اس کو حسن کہا ہے جس طرح کہ شوکانی نے کہا: اور ابن عبد البر نے اس کی تصریح کی کہ اس کی اسناد حسن ہے اورتجھ پر ظاہر ہے کہ اس کا حسن کہنے و الا اس کے راویوں کا حال جاننے والا ہے، اور جہالت کی جرح جو ہے، تو راویوں کا حال نہ جاننا ہے، اور جو (کسی بات کا) علم رکھتا ہے، وہ مقدم ہے اس پر جو علم نہیں رکھتا، اور معترض کایہ قول کہ اس کی اسناد میں جعفر بن سعد ہے، اور وہ قوی نہیں سو یہ جرح مبہم ہے، سبب بیان نہ کرنے تک مقبول نہیں ہوتی جس طرح کہ حافظ ابن حجر نے کہا جرح مقدم ہے، تعدیل پر بشرطیکہ صادر ہوئے بیان شدہ (اور) ایسے شخص سے کہ جو اس کے اسباب پہنچانتا ہوں، اس لیے کہ جرح اگر بیان شدہ نہ ہو تو ایسے شخص میں قادی نہیں ہو سکتی جس کا عدل ہونا ثابت ہے، انتہیٰ۔
اور شوکانی کے قول سے تو معلوم ہو چکا ہے کہ یہ حدیث سوائے حافظ رحمۃ اللہ علیہ کے باقی علماء کے ہاں حسن ہے اور حافظ رحمۃ اللہ علیہ کی جرح مبہم علماء کی تحسین کے مقابلہ میں مقبول نہیں۔
ابو داؤد نے کہا جس حدیث پر کہ میں اپنی اس کتاب میں سکوت کروں تو وہ احتجاج کی صلاحیت رکھتی ہے اور (یہ حدیث بھی) انہی حدیثوں میں سے ہے کہ جن پر ابو داود نے اور ان کے بعد ابن منذر نے سکوت فرمایا ہے، اور ان دونوں کا اس پر سکوت کرنا دلیل ہے کہ یہ حدیث دونوں کے ہاں حسن ہے، اور یہی جواب ہے حدیث ثالث سے۔
علاوہ ازیں ضعیف حدیث جبکہ قرون مشہود لہا بالخیر میں معمول بہ ہو وہ امت کے ہاں مقبول ہے، جیسے العینیان وکاع السه کہ حدیث اور حدیث الماء طہور لا ینجسه شئی الا، غلب علی ریحه او طعمه او لونه کی اور حدیث لا وصیة لوارث کی اور ان جیسی حدیثیں اور بہت ہیں اور امت اس بات پر متفق ہے کہ نیند ناقض (وضو) ہے اور ان کی دلیل ضعیف حدیثیں ہیں، سو وہ اسناد کی حیثیت سے مردود ہیں، اور معانی کے لحاظ سے مقبول ہیں، حافظ نے تلخیص میں کہا: ابن عبد البر نے ان علماء کی تصحیح پر تعقب کیا ہے، جنہوں نے حدیث البحر ہو الطہور ماءہٗ کی تصحیح کی ہے، پھر بایں ہمہ اس کے صحیح ہونے کا حکم دیا ہے، کیونکہ علماء نے اس کو قبول کر لیا ہے، سو اس حدیث کو اسناد کے لحاظ سے مردود اور معنی کی حیثیت سے قبول کیا ہے، انتہیٰ ملخصاً۔
نووی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا حدیث الا ما غلب علی ریحه اور طعمه کے ضعیف کہنے پر علماء اتفاق رکھتے ہیں، میں کہتا ہوں اور بایں ہمہ علماء کا اس پر اجماع ہے کہ قلیل کثیر پانی میں جب نجاست پڑ کر رنگ یا بو یا مزہ کو بدل دے تو وہ پلید ہے، جس طرح کہ ابن المنذر نے کہا ہے۔ اور شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا علامہ علماء کا قول یہی ہے میں نہیں جانتا کہ اس میں ان کے درمیان اختلاف ہو۔
شوکانی نے کہا اہل حدیث اس زیادت کے ضعف پر اتفاق کر چکے ہیں لیکن اس کے مضمون پر اجماع واقع ہے جس طرح کہ ابن المنذر اور ابن الملقن نے نقل فرمایا ہے، سو اب جو لوگ اجماع کے حجت ہونے کے قائل ہیں ان کے نزدیک اس زیادت کے مفاد پر اجماع ہی دلیل ہے اور جو لوگ اجماع کے حجت ہونے کے قائل نہیں ہیں، ان کے ہاں یہ اجماع اس زیادت کے صحیح ہونے کا مفید ہو گا، اس لیے کہ یہ زیادتی ایسی ہو گی کہ جس کے معنی پر اجماع ہو چکا ہے، اور قبولیت کی نظر پڑی ہے، سو ان کا استدلال اسی زیادت سے ہے، نہ اجماع سے۔
اور سخاوی نے شرح الفیہ میں کہا ہے جب ایک امت حدیث ضعیف کو قبول کر لے تو مذہب صحیح یہی ہے کہ اس پر عمل کیا جائے گا، یہاں تک کہ وہ یقینی اور قطعی حدیث کو منسوخ کرنے میں متواتر حدیث کے رتبہ میں سمجھی جائے گی، اور اسی وجہ سے شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث لا وصیۃ لوارث کے بارے میں یہ فرمایا ہے کہ اس کو اہل حدیث ثابت نہ کہتے لیکن عامہ علماء نے اس کو قبول کر لیا ہے، اور اس پر عمل رکھتے ہیں، یہاں تک کہ اس کو آیت وصیت کا ناسخ قرار دیا ہے۔
اور علامہ مقبلی نے الارواھ النوافح فی شرح العلم المشائخ میں کہا ہے صحیح معمول بہ حدیث ضعیف کے بعض انواع کو (بھی) شامل ہے، اور اس کو (حافظ) ابن حجر نے تلخیص السبہ المنیر جیسی کئی جگہوں میں ذکر کیا ہے، اور اسی طرح دوسروں نے سوا سے یاد رکھنا چاہیے کیوں یہ ایک اہم مسئلہ ہے، اس لیے کہ جن حدیثوں کے بارے میں محدث لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ صحیح نہیں ہیں، یا یہ ضعیف ہیں اس زمانہ میں لوگ ان میں بہت غلطی کرتے ہیں، یعنی یہ وہم پڑ جاتا ہے، کہ اس پر مطلقاً عمل ہی نہیں اور معمول بہ (حدیث) کا بجز بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے متاخرین محدثین کی اصطلاح میں صحیح ہونامشروط نہیں ہے، اور یہ قول (کہ مشروط ہے) دلائل سے دور ہے، بلکہ اگر یہ کہہ دیا جائے کہ اگلوں پچھلوں کے مذہب کے خلاف ہے، تب بھی جائز ہے (علامہ مقبلی کا قول) ختم ہوا۔
اور اموال تجارت میں زکوٰۃ واجب ہونے کی حدیث پر عمل کرنے کے اوپر سلف امت کا اجماع ہو چکا ہے۔
حافظ ابن حجر نے فتح میں کہا: تجارت کی زکوٰہ جس طرح کہ اس کو ابن المنذر وغیرہ نے نقل کیا ہے، باجماع ثابت ہے، سو اس حدیث کے عموم کو اس کے ساتھ خاص کیا ہے، (حافظ کا قول)ٌ ختم ہوا۔
اور اسی طرح اس پر اجماع شدہ کو شوکانی رحمۃ اللہ علیہ نے نیل الاوطار میں اور دوسروں نے دوسری کتابوں میں نقل کیا ہے، اور خلیفہ ثانی (عمر فاروق رضی اللہ عنہ) اس کو لیتے رہے ، اور اپنے کارواروں کو اس کے لینے کا حکم فرماتے رہے اور ان پر کسی ایک صحابی نے (بھی) انکار نہیں کیا، طحاوی نے کہا ہم کو کوئی صحابی معلوم نہیں کہ جس نے اس مسئلہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی مخالفت کی ہو۔
اور ابن المنذر نے کہا مال تجارت میں زکوٰۃ کے واجب ہونے پر اجماع قائم ہے، اور فقہاء سبعہ بھی اس کے وجوب کے قائلین میں سے ہیں، لیکن اس کا منکر کافر نہ ہو گا، کیونکہ اس میں اختلاف ہے، اور ظاہر یہ اور غیر ظاہر۔ جو سلف امت کے اس اجماع کے مخالف ہیں، ان کی مخالفت کا کوئی اعتبار نہیں ہے، اگرچہ وہ بالوں اور مگینوں کے شمار میں (بھی) ہوں، اور اگر اس مسئلہ میں صرف اللہ تعالیٰ کا یہ قول کہ {اَنْفِقوُا مِنْ طَیِّبَاتِ مَا کَسَبْتُمْ} اور جل شانہٗ کا کا یہ قول کہ ﴿خُذْ مِنْ اَمْوَالِھِمْ صَدَقَة تُطِہّرُ ہُمْ وُتُزَکِّیْہِمْ بِهَا﴾ (ہی ) ہوتا، تب بھی استدلال تام تھا کیونکہ اموال اور ما کسبتم کا لفظ (دونوں) عام ہیں اور مال کے سب قسموں کو شامل ہیں، تو ان میں سے نص شارع اور اجماع ثابت کے سوا کسی چیز کو خاص نہیں کیا جا سکتا، پھر ان احادیث مذکورہ کے ہوتے ہوئے اور آنحضرتﷺ کے اس متفق علیہ قول کے ہوتے ہوئے ’’کہ اللہ تعالیٰ ان پر فرض کر دی، زکوٰۃ جو ان کے اغنیاء سے لی جاتی ہے، پھر ان کے فقراء پر پھیر دی جاتی ہے۔‘‘ کس طرح خاص کیا جا سکتا ہے (سو اس حدیث کی بنا پر) جس شخص کے پاس مال ہو گا، نقد ہو یا جنس وغیرہ تو وہ غنی ہو گا، اور اس حدیث میں غنی کی تعریف نصاب ہے جو شارع کی طرف سے مقرر ہے، اور وہ دو سو درہم ہے، یا ان کی قیمت پس بعض ا غنیاء کو بعض سے خاص کر دینا سینہ زوری ہے، و نیز آنحضرت کے اس متفق قول کے ہوتے ہوئے کہ رہے خالد سو تم خالد پر زیادتی کرتے ہو، کیونکہ وہ اپنی زمین اور سامان ہتھیار اللہ کی راہ میں وقف کر چکا ہے، اور یہ اس لیے (فرمایا تھا) کہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے اس سے اس کی زرہوں اور ہتھیارون کی زکوٰۃ طلب کی تھی، یہ گمان رکھ کر کہ وہ تجارتی ہیں تو خالد نے (زکوٰۃ) نہ دی سو صحابہ نے آنحضرتﷺ کے پاس شکایت کی تو آپ نے فرمایا: وہ تو اپنا مال اللہ کی راہ میں وقف کر چکا ہے، اور اس پر ان میں زکوٰۃ نہیں ہے، سو تم لوگوں کا اس سے زکوٰۃ مانگنا زیادتی ہے،ا ور حدیث ہذا سے یہی معنی ہی متبادر ہے، اور اس کے خلاف پر نہ عبارت شہادت دیتی ہے اور نہ دلالت اس کا حکم کرتی ہے، سو اگر اموال تجارت میں زکوٰۃ نہ وہتی صحابہ رضی اللہع نہم خالد سے اس کے اجناس کی زکوٰۃ نہ مانگتے و نیز آنحضرتﷺ ان کو اموال تجارت کی زکوٰۃ لینے سے روک دیتے، رہی باقی حدیثیں سو اللہ تجھ کورحم کرے معلوم کرنا چاہیے، کہ تم اس قانون سے جو حدیث نبوی کے خلاف پر بنایا گیا ہو، اور اس قاعدے کے تیار کرنے سے جس کی بنیاد اثر مصطفوی کے الٹ ڈالی گئی ہو بیزار ہیں، ہمارے پروردگار کے پیغمبرﷺ نے فرمایا ہے میری سنت اور خلفاء راشدین کی سنت کو اپنے اوپر لازم کرو، اور اس پر چنگل مارو اور ڈاڑہوں سے مضبوط پکڑو، اور فرماایا: دو شخص جو میرے بعد ہوں گے، (یعنی ابو بکر و عمر) ان کی اقتداء کرنا اور فرمایا میں تم کو وصیت کرتا ہوں، اپنے صحابہ کی پھر ان لوگوں کی جو ان سے قریب ہوں گے پھر ان لوگوں کی جو ان سے قریب ہوں گے، پھر جھوٹ پھیل جائے گا، سو جو بات خلفاء راشدین سے ثابت ہو، اور اس پر خیر القرون گذر چکے ہوں تو اس پر پنجہ مار اور ڈاڑہوں سے مضبوط پکڑا اور جن قاعدوں کی بنا گرنے والے گڑھے کے کنارے پر رکھی گئی ہے، (اور) جو نہ موٹا کرتے ہیں، اور نہ بھوک بند کرتے ہیں، ان سے بچ اور پرہیز کر الٰہی کیوں کہ ان کا قول حجت نہ ہو باوجودیکہ ہمارے پروردگار کے رسول نے ہم کو ان کی تابعداری کا حکم فرمایا ہے، اور ہمارے خالق نے اپنی رضامندی کا وعدہ ان کی پیروی پر ہی دیا ہے، سو بڑا ہی تعجب ہے، اس علم پر کہ یہ قانون منسوب ہے، حالانکہ وہ اس سے بری ہے، وہی ہے، جس نے خلفاء راشدین کے قول کو حجت بنایا ہے۔
سیوطی نے اکلیل میں نقل کیا ہے کہ شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک بار مکہ میں فرمایا کہ لوگو جو چاہو مجھ سے پوچھو میںتم کو کتاب اللہ سے اس کی خبر دوں گا، تو کسی نے ان سے کہا کہ آپ محرم کے حق میں جو بھڑ مار ڈالے کیا فرماتے ہیں، انہوں نے کہا: بسم اللہ الرحمن الرحیم، فرمایا اللہ تعالیٰ کا: ﴿اَتَکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوہٗ وَمَا نہٰکُمْ عَنْه فَاَنْتَہُوْا﴾ ’’یعنی جو کچھ کہ رسول تم کو دے اس کو لے لو، اور جس سے منع فرمائے اس سے رک جائو۔
اور کہا ہم کو سفیان بن عینیہ نے عبد الملک بن عمیر سے حدیث سنائی اس نے ربعی بن خراش سے اس نے حذیفہ بن یمان سے اس نے نبیﷺ سے کہ آپ نے فرمایا: دو (۲) شخص جو میرے بعد ہوں گے، (یعنی ابو بکر و عمر) ان کی اقتداء کرنا۔
اور ہم کو سفیان نے مسعر بن کدام سے حدیث سنائی، اس نے قیس بن مسلم سے اس نے طارق بن شہاب سے اس نے عمر بن خطاب سے انہوں نے امر فرمایا کہ احرام والا بھڑ کو مار ڈالا کرے،
(اکلیل کا لفظ ختم ہوا)
حافظ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے کہا اور اگر صحابہ کا کوئی دوسر صحابی مخالف نہ ہو تو دو صورتیں ہوتی ہیں یا تو یہ اس کا قول صحابہ میں مشہور ہو جاتا ہے، یا نہیں ہوتا سو اگر مشہور ہو جائے، تو فقہاء کی بہت ساری جماعتیں اس پر ہیں کہ وہ اجماع بھی ہے، اور حجت بھی ہے، اور ایک جماعت ان میں سے یہ کہتی ہے کہ وہ حجت ہے، اجماع نہیں ہے، اور متکلمین کی ایک جماعت اور بعض فقہاء متاخرین یہ کہتے ہیں کہ نہ اجماع ہو گا، اور نہ حجت اور اگر اس کا قول مشہور نہیں ہوا ہے یا معلوم نہیں کہ مشہور ہوا ہے یا نہیں تو اس میں لوگوںکا اختلاف ہے کہ حجت ہو سکتا ہے یا نہ ۔ سو امت کے جماہیر اس پر ہیں کہ یہ قول حجت ہے، یہی ہے قول جمہور حنفیہ کا محمد بن حسن نے اس کی تصریح کی ہے، اور ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے اس کو نصاً ذکر کیا ہے، اور یہی مذہب ہے، مالک اور س کے اصحاب کا اور مؤطا میں ان کا تصرف بھی اسی پر دلیل ہے، اور یہی قول ہے اسحٰق بن راہویہ اور ابو عبید کا اور یہی ہے، امام احمد رحمۃ اللہ علیہ کا منصوص بہت سی جگہوں میں اور اختیار ان کے جمہور اصحاب کا اور یہی ہے شافعی کا منصوص قدیم اور جدید میں۔
پھر رہا قول قدیم ، سو ان کے اصحاب اس کے اقراری ہیں، اور رہا جدید سو ان میں سے بہت تو شافعی رحمۃ اللہ علیہ سے یہ حکایت کرتے ہیں کہ وہ حجت نہیں ہے، اور اس حکایت میں بالکل ظاہر خلل ہے، کیونکہ قول جدید میں ان سے مطلقاً ایک حرف بھی محفوظ نہیں ہے کہ صحابہ کا قول حجت نہیں ہے، اور اس حکایت کے ناقل نے غایت درجہ اس بات سے تعلق پکڑا ہو گا، کہ شافعی رحمۃ اللہ علیہ جدید میں صحابہ کے کئی اقوال نقل کرتے ہیں، پھر ان کی مخالفت کرتے ہیں، اور یہ تعلق بہت ہی ضیعف اور کمزور ہے اس لیے کہ مجتہدین کا اس قول کی مخلافت کرنا جو اس کے خیال میں اقویٰ ہے، اس پر دلالت نہیں کرتا کہ وہ اس کو کسی طرح بھی دلیل نہیں جانتا۔ بلکہ اس نے تو ایک دلیل کی مخالفت کی ہے، مقابلے میں ایک ایسی دلیل کے جو اس کے ہاں اس پر بہت ترجیح رکھتی ہے۔ (ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کا قول) ختم ہوا۔
یہ ہیں علماء کے اقوال مطلق صحابی کے قول کے بارہ میں سو اب خلفاء راشدین کے ساتھ تیرا کیا گمان ہے، یہ تو وہی ہیں جن کی تابعداری کا ہمارے پروردگار کے پیغمبر نے ہم کو حکم دیا، اور جن کی پیروی کی ترغیب فرمائی، اور جن کی چالوں کو داڑھوں سے مضبوط پکڑنے کا ہم پر حکم لگایا، اور اگر ہم اس مسئلہ پر کلام کو بسط دیویں، تو کئی جزوں تک پہنچ جائے لیکن اسی قدر پر اکتفار کر لیا ہے، کیونکہ اس میں حق تلاش کرنے والے اورانصاف کو چاہنے والے تعصب اور اعتساف کو چھوڑنے والے کے لیے کفایت ہے۔
اورہمارے اس زمانہ میں ایک فرقہ نیا کھڑا ہوا ہے جو اتباع حدیث کا دعویٰ رکھتا ہے، اور درحقیقت وہ لوگ اتباع حدیث سے کنارے ہیں جو حدیثیں کے سلف اور خلف کے ہاں معمول بہا ہیں، ان کو ادنیٰ سی قدح اور کمزوری جرح پر مردود کہہ دیتے ہیں، اور صحابہ کے اقوال و افعال کو ایک بے طاقت سے قانون سے بے نور سے قول کے سبب پھینک دیتے ہیں، اور ان پر اپنے بے ہودہ خیالوں اور بیمار فکروں کو مقدم کرتے ہیں اور اپنا نام محقق رکھتے ہیں، حاشا وکلا اللہ کی قسم یہی لوگ ہیں، جو شریعت نبویہ (کی حد بندی) کے نشان کو گراتے ہیں، اور ملت حنیفہ کی بنیادوں کو کہنہ کرتے ہیں اور سنت مصطفویہ کے نشان نو کو مٹاتے ہیں، احادیث مرفوعہ کو چھوڑ رکھا ہے، اور متصل الاسنادید آثار کو پھینک دیا ہے، اور ان کے دفع کرنے کے لیے وہ حیلہ بناتے ہیں کہ جن کے لیے کسی یقین کرنے والے کا شرح صدر نہیں ہوتا، اور نہ کسی مومن کا سر اٹھتا ہے، اور میں اس بات پر عقد تامل نہیں کرتا ہوں کہ صحابہ کے اقوال و عمل اور وہ حدیثیں کہ جنہیں گونہ کمزوری ہے، وہ احادیث صحیحہ کا مقابلہ کر سکتی ہیں، بلکہ میں یہ کہتا ہوں کہ جب ایک مسئلہ میں کوئی ایسی حدیث موجود نہ ہو جو صحیح کے اعلیٰ رتبہ کو پہنچے اور اگرچہ اس میں گونہ کمزور بھی ہو اور اس پر امت کے سلف و خلف یا جمہور نے عمل بھی کیا ہو تو وہ حجت پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور واجب الاتباع ہے، اور یہ ہے وہ قول جس پر اگلے پچھلے متفق ہیں جس طرح کہ میں اس کو علامہ مقبلی رحمۃ اللہ علیہ نے نقل کیا ہے، اور اگر تو صحا ح ستہ وغیرہ کتب محدثین میں تامل کرے، اور ابواب کے تراجم اور ان کے لیے اس قسم کی حدیثوں سے دلیل پکڑنے میں فکر کرے، اور امت کے سلف و خلف کے تامل کی طرف نظرکرے، تو ضرور پہچان جائے کہ یہی حق صریح اور ظاہر راستی ہے، اور اگر ہم اس قسم کی دلیلوں کو رد کر دیں تو شریعت کا تیسرا حصہ بلکہ آدھا حصہ رہ جاتا ہے، اور بعض متاخرین کا یہ قول کہ اس قسم کی دلیل حجت نہیں ہیں، تجھ کو دھوکے میں نہ ڈال دے، کیونکہ یہ سلف صالحین کی چال کے خلاف ہے، یعنی بہت سی ضعیف احادیث اور موقوف آثار ہیں، کہ جن پر امت کے سلف و خلف کا تعامل جاری رہا ہے جس طرح کہ میں اس کو اس سے پہلے نقل کر چکا ہوں، سو اب اللہ ہی میرے اور تیرے ہاتھ پکڑنے اور مجھ پر اور تجھ پر رحم کرے اور وہی میری اور تیری ہدایت کا متولی رہے، اور سب تعریف میرے ہی پروردگار کی ہے، جو میرا اور تیرا مولا ہے۔ ‘‘ (المترجم:عبدا لثواب رحمۃ اللہ علیہ ملتانی)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 67۔81

محدث فتویٰ

تبصرے