سوال: اسلام وعلیکم سورۃ النساء کی آیت نمبر ٢٣ کے مطابق دو بہنوں کو ایک ساتھ اکٹھا نکاح میں رکھنا حرام ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ جب یہ دو بہنیں سوتیلی ہوں (جنہیں اکٹھا نکاح میں رکھا گیا ہے) تو اس پر کیا حکم ہو گا؟
جواب:
اخیافی بہنیں یعنی جن کی ماں ایک ہو۔ علاتی بہنیں یعنی جن کا باپ ایک ہو۔
ان دونوں قسم کی بہنوں کو نکاح میں ایک ساتھ جمع کرنا حرام ہے کیونکہ ارشاد باری تعالی
( وَأَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الأُخْتَيْنِ إلا مَا قَدْ سَلَفَ )
عام ہے اور تینوں قسم کی بہنوں یعنی حقیقی، ماں شریک اور باپ شریک بہنوں کو جمع کرنے کو شامل ہے۔