السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا قرآن مجیدپڑھتے ہوئے کوئی سپارہ چھوٹ جائے تو کیا اسے دہرانا ہوگا۔؟کیا گھر پر بیٹے کے ساتھ جماعت کروانے سے نماز پڑھنے پر اقامت کہنا ضروری ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیلکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اس حوالے سے کوئی نص موجود نہیں ہے۔لیکن بہتر یہی ہے کہ آپ ترتیب سے پورے قرآن مجید کی تلاوت کریں اور اگر کوئی پارہ چھوٹ جائے تو اسے بھی دہرا لیں،لیکن یہ دہرانا کوئی ضروری عمل نہیں ہے ۔آپ قرآن مجید کے منتخبات کی بھی تلاوت کر سکتے ہیں۔ گھر میں یا کہیں بھی جماعت کروانے کی صورت میں اقامت کہنا بعض کے نزدیک سنت مؤکدہ اور بعض کے نزدیک فرض ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ علمائے حدیثجلد 7 |