سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(66) فرضوں کی پچھلی دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کے بعد اگر کوئی سورت وغیرہ پڑھی جائے تو کیا سجدہ سہو لازم ہے۔

  • 3002
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 861

سوال

(66) فرضوں کی پچھلی دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کے بعد اگر کوئی سورت وغیرہ پڑھی جائے تو کیا سجدہ سہو لازم ہے۔
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

فرضوں کی پچھلی دو رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کے بعد اگر کوئی سورت وغیرہ پڑھی جائے تو کیا سجدہ سہو لازم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیلکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

فقہاء ایسی صورت میں سجدئہ سہو کرنے کا حکم دیتے ہیں میرے ناقص علم میں سجدئہ سہو واجب ہونے کی کوئی دلیل نہیں۔
تشریح:
یہاں سجدہ سہو کے لیے فقہا کا خیال صحیح نہیں مسئ الصلوٰۃ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے فرائض و آداب بتلائے ہوئے ارشاد فرمایا تھا ثم اقرأ بام القرآن و ما شاء اللہ ہذا لفظ المصابیح و ابی دائود و لابن جہان بما شئت کذا فی بلوغ المرام ص ۱۹ و مشکوٰة جلد ۱ ص ۷۶ پھرآپ نے یہ بھی ثم فاعل ذالک فی صلاتک کلہا اخرجہ السبعة و اللفظ للبخاری بلوغ المرام ص ۱۹ ہمارے لیے محل استدلال حضور علیہ الصلوٰۃ و السلام کے یہی لفظ مبارک ہیں۔ جن سے ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد کچھ اور بھی قرآن شریف سے پڑھنا ثابت ہوا لہذا سجدذہ سہو کا حکم جو فقہاء کرام دیتے ہیں۔ باطل ہے۔ 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 3 ص 187

محدث فتویٰ

تبصرے