چار کعتوں کے درمیان التحیات بھول جائے تو نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟
فرضوں میں اگر درمیانی تشہد بھول جائے تو حدیث میں سجدہ سہو آیا ہے، نفلوں کو بھی اسی پر قیاس کرنا چاہیے کیوں کہ جس مسئلے میں نفلوں کو فرضوں سے علیحدہ نہیں کیا، ہم علیحدہ نہیں کر سکتے۔ پس نفلوں میں بھی سجدہ سہو کافی ہے۔