کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ التحیات میں ایہا النبی پڑھنا چاہیے یا علی النبی بندہ کا اکثر حنفیوں سے جھگڑا ہوتا رہتا ہے جواب دیکر تسلی فرما دیں؟
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ اور اَلسَّلَامَ عَلَی النَّبِیِّ دونوں طرح کہنا جائز ہے۔ پہلی صورت میں استحضار خیالی کی صورت ہو گی، یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خیال میں لا کر مخاطب کیا گیا ہے۔ نہ کہ حاضر و ناظر سمجھ کر۔