سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(28) اگر بجائے دو سجدوں کے سہواً ایک سجدہ ہو جائے تو کیا سجدہ سہو لازم ہو گا یا اعادہ رکعت کا ۔

  • 2965
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1892

سوال

(28) اگر بجائے دو سجدوں کے سہواً ایک سجدہ ہو جائے تو کیا سجدہ سہو لازم ہو گا یا اعادہ رکعت کا ۔
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی رکعت میں سہواً بجائے دو سجدوں کے ایک سجدہ ہو جائے تو کیا سجدہ سہو لازم آئے گا یا رکعت کا اعادہ لازم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیلکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دو سجدوں میں سے ایک سجدہ رہ جائے، تو جس رکعت میں رہا ہے وہاں سے نماز شروع کرے۔ جس کی صورت یہ ہے کہ ایک سجدہ پہلے ہو چکا ہے ایک اور کر کے اس کے بعد کی رکعتیں پڑھ لے، پھر اخیر میں التحیات کے بعد سلام سے پہلے یا بعد سجدہ سہو کرے۔ کیونکہ دونوں سجدے رکن ہیں ایک چھوٹنے سے نماز نہیں ہوتی۔ نماز کے مفصل مسائل ہماری کتاب ’’تعلیم الصلوٰۃ‘‘ میں پڑھیں۔

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 3 ص 146

محدث فتویٰ

تبصرے