سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

امام شافعی کے قول کا مطلب’’میں ایمان لایا اللہ پر‘‘

  • 295
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 977

سوال

امام شافعی کے قول کا مطلب’’میں ایمان لایا اللہ پر‘‘

سوال: السلام علیکم امام شافعی کے اس قول کا کیا مطلب ہے؟ "میں ایمان لایا اللہ پر،اس پر جو اللہ کی طرف سے آیا،اللہ کی مراد کے مطابق اور ایمان لایا میں اللہ کے رسول پر اور اس پر جو اللہ کے رسول کی طرف سے آیا،رسول اللہ ﷺ کی مراد کے مطابق

جواب: کسی قول کا صحیح مفہوم اسی صورت متعین ہو سکتا ہے جبکہ وہ قول صاحب قول کی زبان میں منقول ہوا ہو۔
اللہ کی مراد کے مطابق ایمان لانے کا غالبا یہ معنی ہے کہ جیسے اللہ تعالی چاہتے ہیں ویسے میں ایمان لایا ہوں اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد کے مطابق ایمان لانے سے بھی یہی مراد ہے کہ جیسے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے چاہا کہ میرا ایمان ہونا چاہیے ویسے ہی ایمان لاتا ہوں۔

تبصرے