سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(06) عیدین کی تکبیریں ‘ تکبیر اولیٰ کے ساتھ ہی کہنی چاہیے یا سبحان اللہ پڑھنے کے بعد کہنی چاہیے

  • 2943
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1134

سوال

(06) عیدین کی تکبیریں ‘ تکبیر اولیٰ کے ساتھ ہی کہنی چاہیے یا سبحان اللہ پڑھنے کے بعد کہنی چاہیے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عیدیں کی تکابیر پہلی رکعت میں الحمد شروع کرنے سے پہلے اور سبحانک اللہ پڑھنے کے بعد ادا کرنی چاہئیں یا سبحانک اللہ پڑھنے سے پہلے تکبیر اولیٰ کے ساتھ ادا کرنی چاہئیں؟ اس کا جواب بھی صحی حدیث سے تحریر فرمائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیلکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث میں عیدین کی تکبیرین قرأت سے پہلے کہنے کا ذکر آیا ہے بظاہر اس سے یہ معلوم ہوتا ہے۔ کہ عیدین کی تکبیریں سبحانک اللہم کے بعد ہیں ورنہ قرأت سے پہلے کی بجائے سبحانک اللہم سے پہلے کا ذکر ہوتا لیکن اگر کوئی پہلے کہہ لے تو بھی حرج نہیں کیوں کہ حدیث میں صراحت کسی جانب نہیں آئی۔

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 3 ص 111

محدث فتویٰ

تبصرے