سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(05) سورة فاتحہ کا امام کے پیچھے ان الفاظ سے پڑھنا رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا ہو کہ ہر نماز میں امام کے پیچھے فاتحہ پڑھا کرو۔

  • 2942
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1026

سوال

(05) سورة فاتحہ کا امام کے پیچھے ان الفاظ سے پڑھنا رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا ہو کہ ہر نماز میں امام کے پیچھے فاتحہ پڑھا کرو۔
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سورۃ فاتحہ کا امام کے پیچھے پڑھنا، ان الفاظ میں ثابت کر دیا جائے کہ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو یہ ارشاد فرمایا ہو کہ امام کے پیچھے ہر نمازمیں سورہ فاتحہ پڑھا کرو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیلکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کتاب القرأۃ بیہقی صفحہ نمبر ۴۷ میں یہ حدیث ہے۔ لاصلٰوة لمن لم یقرأ بفاتحة الکتاب خلف الامام یعنی جو امام کے پیچھے فاتحہ نہ پڑھے اس کی نماز نہیں۔‘‘ لیجیے جن الفاظ کا آپ نے سوال کیا ہے ان سے بھی یہ سخت ہیں، کیوں کہ آپ نے امر کا سوال کیا ہے اور یہاں سرے سے نماز ہی کی نفی ہے؟

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 3 ص 111

محدث فتویٰ

تبصرے