سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

عیسیٰ علیہ السلام کا دوبارہ دنیا میں آنا

  • 294
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1066

سوال

عیسیٰ علیہ السلام کا دوبارہ دنیا میں آنا

سوال: السلام علیکم  عیٰسی علیہ السلام جب دوبارہ اس دنیا میں آئیں گے تو وہ کونسے ملک میں آئیں گے اور کس مقام پر آیینگے؟  والسلام

جواب: صحیح مسلم کی ایک روایت کے مطابق حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول دمشق میں موجود سفید منارہ پر ہو گا۔ اب اس منارہ کے بارے اختلاف ہے کہ یہ دمشق میں کہاں ہے۔ امام ابن کثیر رحمہ اللہ کے مطابق ایک دفعہ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے جامعہ بنو امیہ کے سفید منارہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول ہو گا۔ بعض اہل علم نے دمشق میں موجود ایک بازار کے سفید منارہ کا بھی نام لیا ہے۔ بازار اور مسجد کے منارہ کی تصویر کے لیے یہ لنک دیکھیں۔
مزید علمی معلومات کے لیے یہ عربی لنک ہے۔

تبصرے