سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(100) چار سنتیں ایک سلام سے پڑھی جائیں تو آخری دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے علاوہ کوئی اور سورت ملائی جائے یا نہ ۔

  • 2932
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1169

سوال

(100) چار سنتیں ایک سلام سے پڑھی جائیں تو آخری دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے علاوہ کوئی اور سورت ملائی جائے یا نہ ۔
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر چار رکعت سنتیں ایک سلام کے ساتھ پڑھی جائیں تو چاروں رکعتوں میں علاوہ سورۃ فاتحہ کے اور کوئی سورۃ یا آیت ملائی جائے یا صرف دو رکعت اول میں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیلکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سنتوں اور نفلوں کی چاروں رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے ساتھ اور کوئی سورۃ یا آیتیں ملانی ضروری ہیں، اور فرضوں کی دونوں اخیر رکعت میں صرف فاتحہ پر اکتفاء کرنا جائز ہے۔

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 ص 97

محدث فتویٰ

تبصرے