نماز با جماعت میں کم عمر بچوں کو نیت بندھی حالت میں صف میں سے پیچھے کھڑا کر دیا جاتا ہے۔ آیا یہ عمل درست ہے یا نہیں۔
صف مقدم میں جب بڑے آدمی کے کھڑے ہونے کی جگہ نہ ہو تو بچہ کو پیچھے ہٹا کر صف مؤخر میں کھڑا کر دینا اور آپ صف مقدم میں کھڑا ہو جانا جائز و درست ہے جس پر حدیث قیس بن عباد کی صریح دال ہے جو کہ سنن نسائی کی جلد اول ص ۸۲ میں موجود ہے۔ ہاں اگر پہلی صف میں جگہ باقی ہو تو بچوں کو پیچھے کھڑا کرنا درست نہیں لقولہ الصلوٰة و السلام اَتِمُّوْا الصُّفُوفَ الْاَوَّلَ اَوْ کَمَا قَالَ ملاحظہ ہو کتب حدیث۔