سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(164) جماعت کی پہلی صف پوری ہونے کے بعد ایک شخص آیا الخ

  • 2915
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1006

سوال

(164) جماعت کی پہلی صف پوری ہونے کے بعد ایک شخص آیا الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جماعت کی پہلی صف پوری ہونے کے بعد ایک شخص آیا اور اس نے پہلی صف سے ایک آدمی کو پیچھے ہٹا لیا، اور دو چار مزید آدمی دوسری صف میں آ کر کھڑے ہو گئے۔ اب سوال یہ ہے کہ آیا پہلی صف والا آدمی اپی اصلی جگہ پر جا سکتا ہے یا نہیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیلکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب پہلی صف سے کسی شخص کو پیچھے ہٹایا جائے تو ان لوگوں کو آپس میں مل جانا چاہیے اور وہ جگہ خالی نہیں رہنے دینی چاہیے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم یہی ہے، جب وہ جگہ پر ہو جائے گی، تو اس آدمی کو اپنی اصل جگہ کی طرف لوٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو ا۔

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 3 ص 76

محدث فتویٰ

تبصرے