سوال: السلام علیکم! کیا دعا کے لئے ہاتھ اٹھانا شرط ہے؟ کیا دل ہی دل میں مانگی نہیں جا سکتی؟
إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ نِدَاءً خَفِيًّا ﴿٣﴾
جواب: دعا کے لیے ہاتھ اٹھانا لازم نہیں ہے جیسا کہ ادعیہ ماثورہ یا صبح وشام کے اذکار ودعائیں بغیر ہاتھ اٹھائے کی جاتی ہیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے بعد بغیر ہاتھ اٹھائے دعائیں کرتے تھے۔ اسی طرح نماز میں بھی آپ بغیر ہاتھ اٹھائے رکوع، سجود اور تشہد میں دعائیں کیا کرتے تھے۔