گھر میں نماز کس قسم کے عذر کے ساتھ پڑھ سکتا ہے؟
جس عذر سے مسجد میں نہ آ سکتا ہو جس کی بابت یہ لفظ آئے ہیں۔ (حسبھم العذر) عذر نے ان کو روک رکھا ہے۔مثلاً سخت بخار یا کوئی اور کسی قسم کی تکلیف ہے۔ جو مسجد تک پہنچنے میں مانع ہو، اس صورت میں گھر میں پڑھنے سے مسجد اور جماعت کا ثواب پاوے گا۔ انشاء اللہ (فتاوٰی ثنائیہ جلد اول ص ۲۶۶)