کسی مسجد میں وقتِ معینہ پر مصلیوں نے نماز باجماعت ادا کرلی، پیچھے سے چندنمازی اور بھی مسجد میں آئے تو وہ لوگ نماز جماعت سے ادا کریں یا فرداً فرداً پڑھ لیں اور اگرنماز باجماعت بنا کر پڑھیں تو اس موقعہ پر اقامت کہنی چاہیے یا نہیں اس کے خلاف بعض علماء فرماتے ہیں۔ کہ اقامت ضروری نہیں ہے
جماعت ثانیہ بلکہ ثالثہ بلکہ ثالثہ رابعہ بھی جائز ہے۔ ترمذی میں حدیث آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جماعت ثانیہ ہوئی۔ تکبیر حاضرین کو جمع کرنے کے لیے ہے۔ کہے تو مستحب ہے۔ فتاوٰی ثنائیہ ص ۳۹۹ ج ۱