نماز فجر کی جماعت کھڑی ہو تو آنے والا فجر کی سنتیں ادا کر کے جماعت میں شامل ہو یا بعد ادا کرے، از روئے حدیث شریف بیان فرما دیں؟
حدیث شریف میں آیا ہے اذا اقیمت الصلٰوة فلا صلٰوة الا المکتوبة جب نماز (جماعت) کھڑی ہو جاوے تو سوائے نماز فریضہ کے کوئی نماز نہیں ہوتی۔ دار قطنی کی ایک روات میں ہے۔ فلاصلٰوة الا التی اقیمت جماعت کھڑی ہونے پر اس نماز کے سوا جس کی اقامت کہی گئی ہے کوئی نماز نہیں ہوتی۔ فتاوٰی ثنائیہ جلد اول ص ۳۴۸