سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(123) کیا امام مقتدی سے اونچا کھڑا ہو سکتا ہے

  • 2874
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1185

سوال

(123) کیا امام مقتدی سے اونچا کھڑا ہو سکتا ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا امام مقتدیوں سے ایک ہاتھ اونچا کھڑا ہو سکتا ہے؟

 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام کو مقتدیوں سے اونچا کھڑا ہونا بجز کسی خاص اہم ضرورت کے جائز نہیں۔ دار قطنی میں روایت ہے نھٰی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان یقوم الامام فوق شئ والناس خلفه یعنی اسفل منه۔یعنی آن حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ امام مقتدیوثں سے اونچا کھڑا ہو۔ فتاویٰ ثنائیہ ص ۲۸۰ ج ۱

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 3 ص 33-34

محدث فتویٰ

تبصرے