سوال: السلام علیکم میں نے ایک حدیث میں پڑھا تھا کی "جاہل ہے وہ شخص جسکے یہاں بیٹا پیدا ہو اور وہ اس بیٹے کا نام محمّد نہ رکھے" تو میرا سوال یہ ہے کی محمّد نام رکھنے کا طریقہ کیا ہے؟ مثال کے طور پر اگر میرے بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھو تو کیا اس سنّت پر عمل ہو
جواب: ۱۔ ایسی کوئی روایت یا سنت ہمارے علم میں نہیں ہے اور حدیث کا اگر عربی متن آپ کے پاس ہو تو پیش کریں۔ ۲۔ جہاں تک نام کے ساتھ محمد لگانے کا جواز ہے تو دونوں طرح ہی جائز اور درست ہے یعنی اکیلا محمد نام بھی رکھا جا سکتا ہے اور کسی دوسرے نام کے شروع میں بھی محمد نام لگایا جا سکتا ہے۔