السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری بہن کو میری مامی نے دودھ پلایا ہے۔ کیا میری اس بہن کا میری مامی کے بیٹوں سے نکاح ہو سکتا ہے ۔ اگر اس نے یہ دودھ چھوٹے بچوں کے ساتھ پلایا ہے۔ اور نکاح بڑے بیٹوں سے رکھا ہو۔ تو کیا ایسا کرنا جائز ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!صورت مسؤلہ میں آپ کی بہن کا نکاح مامی کے کسی بھی بیٹے سے نہیں ہو سکتا ،خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا۔کیونکہ رضاعت سے وہ رشتے حرام ہو جاتے ہیں جو نسب سے ہوتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ہاں البتہ آپ کی کسی دوسری بہن (جس نے مامی کا دودھ نہ پیا ہو) کی شادی آپ کی مامی کے لڑکوں سے ہو سکتی ہے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب فتاویٰ علمائے حدیثکتاب الطہارہ جلد 2 |