سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(521) نماز میں شیطانی وسوسوں کا آنا

  • 2824
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1183

سوال

(521) نماز میں شیطانی وسوسوں کا آنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز میں اور نماز کے علاوہ ایسے ایسے شیطانی وسوسے آتے ہیں، جن سے انسان گمراہ ہوسکتا ہے اور اپنے ایمان کا خطرہ محسوس کرتا ہے کہ میں شاید منافق ہوگیا ہوں، حالانکہ کیا کچھ بھی نہیں ہوتا۔ اس صورت میں نماز کے علاوہ اور نماز میں کیا پڑھے؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معوذات ہر نماز کے بعد اور سوتے وقت پڑھے۔
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں ہر نماز کے بعد معوذات (سورۃ اخلاص، سورۃ الفلق ، سورۃ الناس)پڑھا کروں۔ ] (سنن ابی داؤد) [نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو سوتے تو معوذات پڑھتے۔‘‘] (صحیح بخاری)

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1

محدث فتویٰ

تبصرے