سوال: السلام علیکم سونا چاندی کی زکوۃ کیسے ادا کرتے ہیں یعنی اس کا نصاب کیسے بنائیں گے۔؟
جواب: ارسلان بھائی ! سوال واضح نہیں ہو سکا، کچھ تفصیل سے لکھیں۔ سونا اور چاندی کا نصاب تو واضح ہے یعنی سونے کا نصاب ٢٠ دینار یا تقریبا ساڑھے سات تولے سونا یا ٨٥ گرام سونا ہے اور چاندی کا نصاب ٢٠٠ درہم یا تقریبا ساڑے باون تولے چاندی یا ٥٩٥ گرام چاندی ہے۔