السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ایک عورت نے حیض آنے کے تین روز بعد غسل کیا۔ شوہر کے پوچھنے پر بیان کیا کہ میں پاک ہو گئی، بعد ملاپ خون نظر آیا۔ اس صورت میں اس گناہ پر کفارہ کیا ہے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! بحکم حدیث ایک درم یعنی آج کل کے حساب کے مطابق ۴ /کفارہ کافی ہو گا۔ ۲۸ ذی قعدہ ۱۳۳۷ھ شرفیہ:… یہ کفارہ ۴ نصف بعد انفطاح حیض نہیں بلکہ بحالت حیض ہے، دم احمر میں دینار، دم اصفر میں نصف دینار، ابو دائود، ترمذی، مشکوٰۃ ص ۵۶ (ابو سعید شرف الدین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ) فتاویٰ ثنائیہ جلد نمبر ۲، صفحہ ۱۱۷