سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(514) سری نماز میں جہری اور جہری نماز میں سری قراءات کرنے سے سجدہ سہو ہے یا نہیں؟

  • 2814
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2212

سوال

(514) سری نماز میں جہری اور جہری نماز میں سری قراءات کرنے سے سجدہ سہو ہے یا نہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سری نماز میں جہری اور جہری نماز میں سری قراء ت کرنے سے سجدہ سہو ہے یا نہیں؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں! ظہر عصر کی نمازیں سری ہیں اور حدیث میں آتا ہے: (( یُسْمِعُنَا الآیَة اَحْیَانًا ))
ابو قتادہ  رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم ظہر و عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورت فاتحہ اور کوئی ایک سورت پڑھتے اور پچھلی دو رکعتوں میں صرف فاتحہ پڑھتے تھے اور کبھی کبھار ہمیں ایک آدھ آیت (بلند آواز سے پڑھ کر) سنا دیتے تھے۔  (صحیح بخاری)

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1

محدث فتویٰ

تبصرے