زید اگرچہ پیشاب میں بہت احتیاط کرتا ہے مگر وہ کہتا ہے کہ پھر بھی چھینٹے پڑ جاتے ہیں کیا اس پر اسے مواخذہ ہو گا؟
احتیاط کرنے سے تو چھینٹے نہیں پڑ سکتے جب دوسرے لوگ بھی احتیاط کرتے ہیں تو اُن پر چھینٹے نہیں پڑتے صرف زید پر کیوں پڑتے ہیں اسے اس کے متعلق سبق لینا چاہیے ، کیوں کہ اس پر مواخذہ کا خطرہ ہے۔
(اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر۱، شمارہ نمبر ۲۴)
تشریح:… اِتَّقُو ا اللّٰہ مَا اسْتَطَعْتُمْ کے مطابق اپنی پوری کوشش کرے گا تو لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَھَا کے مطابق مواخذہ نہ ہو گا۔