السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگرکسی شخص کو سلسل البول یا ریاح کا مرض ہو، برابر پیشاب کا تقاط رہتا ہو یا ہر وقت ریاح خارج ہوتی رہتی ہو۔ ایسی صورت میں وضو کا قائم رہنا مشکل ہےلہٰذاایساشخص کس طرح نماز ادا کرے۔
ایسے شخص کے متعلق فقہاء نے لکھا ہے کہ ہر نماز کے وقت تازہ وضو کرے اور اس وقت کی نماز فرض و سنتیں اس وضو سے ادا کرے دوسرے وقت کی نماز اس وضو سے نہیں پڑھ سکتا۔ ہدایہ جلد اوّل (الجواب صحیح : علی محمد سعیدی جامعہ سعیدیہ خانیوال مغربی پاکستان، اہل حدیث گزٹ جلد نمبر ۸، شمارہ نمبر ۴)