سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ادھار سونا دینا اور واپسی کے وقت سونے کی قیمت زیادہ ہونا

  • 278
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1188

سوال

ادھار سونا دینا اور واپسی کے وقت سونے کی قیمت زیادہ ہونا

سوال :    السلام علیکم     فرض کریں مجھ سے کوئی سونا ادھار لے جس کی قیمت کم ہو مثلا دس ہزار روپے تولہ ہواور جب وہ لوٹائے تو اس سونے کی قیمت چالیس ہزار روپے تولہ ہو تو کیا میں اتنی جنس واپس لوں یا اتنی قیمت کا سونا جتنی رقم ادھار دیتے وقت تھی؟

جواب: اگر آپ نے سونا بطور قرض دیا ہے تو سونا ہی واپس لیں اور اگر کرنسی دی ہے تو کرنسی واپس لیں۔ مثلا کسی کو ١٠ تولہ سونا قرض دیا ہے تو دس تولہ سونا واپس لیں اور قرض کا لین دین کرتے وقت احتیاطا یہ بات طے بھی کر لینی چاہیے کہ سونے کی واپسی سونے کی ہی صورت میں ہو گی۔

تبصرے