سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(452) جمعہ اور عید کے پہلے نقارہ بجانا کیا ہے۔

  • 2737
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1074

سوال

(452) جمعہ اور عید کے پہلے نقارہ بجانا کیا ہے۔
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جمعہ اور عید کے پہلے نقارہ بجانا کیا ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو کہ قبل جمعہ اور عید کے نقارہ بجایا جاتا ہے یہ بھی بالکل بدعت ہے کیونکہ اس کا ثبوت قرآن و حدیث میں نہیں ہے اور یہ تمام بدعتیں کٹ ملائوں نے یہ سبب اپنی کم علمی کے مروج کی ہوئی ہیں ورنہ ان کا ثبوت اس سچے دین میں کہ جس کو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے لائے تھے ہر گز ہرگز نہیں ہے بلکہ  مَنْ اَحْدَثَ فِیْ اَمْرِنَا ھٰذَا مَا لَیْسَ مِنْہُ فَھُوَ رَدٌّ میں داخل ہے  کما لا یخفی علی ماھر الکتٰب والسنة (فتاویٰ ستاریہ جلد اول صفحہ ۱۳۸)

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 ص 179
محدث فتویٰ

تبصرے