سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(438) رکوع اور سجدہ میں ایک مرتبہ دعا پڑھی جائے تو فریضہ ادا ہو جائے گا

  • 2723
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1122

سوال

(438) رکوع اور سجدہ میں ایک مرتبہ دعا پڑھی جائے تو فریضہ ادا ہو جائے گا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رکوع اور سجدہ میں صرف ایک دعا ہی پڑھ سکتے ہیں یا دو تین اکٹھی بھی پڑھ سکتے ہیں؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رکوع اور سجدہ کے اذکار و ادعیہ سے کوئی ایک ذکر و دعاء پڑھ لے فریضہ ادا ہوجائے گا، اگر دو یا تین یا زیادہ اذکار و ادعیہ اکٹھے پڑھ لے تو بھی گنجائش ہے، بہتر ہے کہ اذکار و ادعیہ جو ثابت ہیں، انہیں مختلف اوقات میں بدل بدل کر پڑھتا رہے ، تاکہ تمام ثابت شدہ اذکار و ادعیہ عمل میں آتے رہیں۔

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 

محدث فتویٰ

تبصرے