سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(16) کپڑے کو اگر گوبر لگ جائے تو کیا حکم ہے؟

  • 2702
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2508

سوال

(16) کپڑے کو اگر گوبر لگ جائے تو کیا حکم ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی کپڑے میں گوبر یا پیشاب ماکول اللحم کا لگا ہوا ہو تو اس کپڑے میں نماز پڑھی جائز ہے یا نہیں اور ماکول اللحم کا گوبر یا پیشا ب ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 ماکول اللحم کا گوبر یا پیشاب پاک ہے اور جس کپڑے میں لگا ہوا ہو اس میں نماز پڑھی درست ہے، طبعی شے دیگر ہے، اگر دھو لیا جائے تو بہتر ہے ورنہ شرعاً کوئی قباحت نہیں، خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مرابض الغنم یعنی بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھا کرتے تھے و نیز بطور ادویات کے استعمال کرنا درست ہے چنانچہ آپ نے چند اصحاب کو اونٹنیوں کا دودھ و پیشاب پینے کا حکم فرمایا۔ (کتب صحاح ستہ) (فتاویٰ ستاریہ جلد اوّل ص ۶۳)

هٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الطہارۃ جلد 1 ص 28

محدث فتویٰ

تبصرے