سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(08) کنویں میں بلی یا چوہا مر جائے تو کتنے ڈول پانی نکالا جائے

  • 2694
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 3577

سوال

(08) کنویں میں بلی یا چوہا مر جائے تو کتنے ڈول پانی نکالا جائے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کسی کنویں میں بلی یا چویا گر کر مر جائے تو کتنے ڈول نکالنے سے کنواں پاک ہو گا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بلی چوہے کو نکال کر باہر پھینک دینا چاہیے اس کے بعد دیکھنا چاہیے کہ اگر پانی میں بدبو پیدا ہو گئی ہے یا مزہ بدل گیا ہے یا پانی کا رنگ خراب ہو گیا ہے تو اتنا پانی کھینچنا چاہیے جس سے کہ یہ اوصاف دور ہو جائیں، پھر یہ پانی پاک ہو جائے گا، اگر بلی یا چوہے کے گرنے سے پانی کے اوصاف ثلاثہ نہیں بدلے تو پانی پاک ہے، اس میں سے ڈول کھینچنے کی ضرورت نہیں ہے۔ (ابو داؤد)
محمد یونس صدرِ مدرس مدرسہ حضرت میاں صاحب مرحوم دہلوی (گزٹ اہل حدیث جلد نمبر ۹، شمارہ نمبر ۹)
(الجواب صحیح: الراقم علی محمد سعیدی جامعہ سعیدیہ خانیوال مغربی پاکستان)

هٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الطہارۃ جلد 1 ص 23

محدث فتویٰ

تبصرے