سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(404) رفع الیدین کے بارے میں ایک عبارت کا ترجمہ

  • 2689
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 970

سوال

(404) رفع الیدین کے بارے میں ایک عبارت کا ترجمہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس عبارت کا ترجمہ درکار ہے: (الثابت عن ابن عمر بالاسانید الصحیحۃ ہو انّہ کان یرفع عند الافتتاح ، وعند الرفع من الرکوع وعند الرکوع حسبما رواہ مرفوعا) [التعلیق الممجد، ص:۸۹]یہ لفظ نہ جانے حسبما ہے یا جسماہے؟


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ابن عمر رضی اللہ عنہ سے جو کچھ صحیح سندوں کے ساتھ ثابت ہے وہ یہی ہے کہ وہ شروع نماز میں، رکوع جاتے وقت اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے۔ جیساکہ انہوں نے اس کو رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً بیان فرمایا ہے۔ یہ لفظ ’’ حسبما ‘‘ہے ’’ جسما ‘‘ نہیں۔

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 

محدث فتویٰ

تبصرے