سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

قرآن مجید چومنے کا حکم

  • 26857
  • تاریخ اشاعت : 2024-10-31
  • مشاہدات : 20

سوال

کسی اونچی جگہ سے قرآن مجید کے گرنے کے بعد اسے چومنے کا حکم کیا ہے ؟

الحمد للہ.

مصحف چومنے کی مشروعیت میں کسی دلیل کا ہمیں توعلم نہيں ، لیکن انسان اگراسے چوم لے تو اس میں کوئ حرج نہيں ، اس لیے کہ عکرمہ بن ابی جہل رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت بیان کی جاتی ہے کہ وہ مصحف کوچوم کر کہتے یہ میرے رب کی کلام ہے ۔

بہرحال اس میں حرج والی بات تو کوئ معلوم نہیں ہوتی لیکن اسے مشروع نہیں کہا جاسکتا ، اور نہ ہی اس کی مشروعیت پر کوئ دلیل ہی ملتی ہے ، لیکن اگر اسے ھاتھ یا کسی اونچی جگہ سےگرنے کے بعد بطور تعظیم اور احترام چوم بھی لیا جاۓ تو ان شاء اللہ حرج والی کوئ‏ بات نہيں ۔ .

تبصرے