سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(400) امام نصف آستین والی قمیص میں نماز پڑھا سکتا ہے

  • 2685
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1673

سوال

(400) امام نصف آستین والی قمیص میں نماز پڑھا سکتا ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام نصف آستین والی قمیص سے نماز پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسی قمیص میں نماز پڑھا سکتا ہے جس سے کندھے ڈھکے ہوئے ہوں۔ حدیث شریف میں ہے۔
لا یصلین أحدکم فی الثوب الواحِدِ لَیْسَ عَلٰی عَاتِقِه مِنْه شئی (بخاری)
’’کوئی شخص ایسے کپڑے میں نماز نہ پڑھے جس کا کوئی حصہ کندھوں پر نہ ہو۔‘‘ (۱۰ مئی ۱۹۴۰ء، فتاویٰ ثنائیہ جلد ۱ ص ۲۹۹)

 

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 ص 197
محدث فتویٰ

تبصرے