سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(391) ایک امام نے اپنی ہمشیرہ کی منگنی کے بعد کچھ روپے لے کر نکاح کیا اور کہا جب تک مجھے فلاں فلاں چیز نہ دو گے نکاح نہیں ہو گا

  • 2676
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1388

سوال

(391) ایک امام نے اپنی ہمشیرہ کی منگنی کے بعد کچھ روپے لے کر نکاح کیا اور کہا جب تک مجھے فلاں فلاں چیز نہ دو گے نکاح نہیں ہو گا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں کہ علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک امام ہے جس نے اپنی ہمشیرہ کی منگنی کے بعد کچھ روپے وغیرہ لے کر نکاح کیا اور یہ بھی کہا کہ جب تک مجھے فلاں فلاں چیز نہ دو گے تب تک نکاح نہیں دوں گا جب اس نے وہ چیز اس کو دی تب اس نے نکاح دیا ہے کیا ایسا شخص امامت کے لائق ہے یا نہیں؟ 


 

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

الحمد للہ رب العالمین۔ اگر اس نے مہر میں وہ چیزیں لی ہیں اور لے کر ہمشیرہ کے سپرد کر دی ہیں تو اس پر کوئی ملامت نہیں کیونکہ مہر منکوحہ لڑکی کا حق ہے ولی کا حق نہیں ولی اس پر مامور ہے کیونکہ ناکح سے وصول کر کے لڑکی کے سپرد کر دیتا ہے۔

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 ص 220
محدث فتویٰ

تبصرے