سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

گاڑی میں ٹیپ کے سپیکر سواریوں کے قدموں کےبرابر ہیں

  • 26734
  • تاریخ اشاعت : 2024-10-29
  • مشاہدات : 19

سوال

بعض گاڑیوں میں ٹیپ کے سپیکر سواریوں کے قدموں کر برابر ہیں ۔ اور بعض اوقات جوتے اور پاؤں ان سپیکروں پر بھی رکھے جاتے ہيں تو کیا جب اسے چلایا جاۓ گا تواس میں کتاب اللہ کی توھین کا پہلوتو نہیں نکلتا ؟

الحمد للہ.

اگرتو ایسے ہی جیسا کہ آپ نے ذکر کیا کہ سپیکر پاؤں کے نیچے یا پھر قدموں کے برابر ہیں تو پھر قرآن مجید کی تلاوت نہ لگائ جاۓ ، اس لیے کہ قرآن مجید کا اس طرح ہونا کہ وہ پا‎ؤ‎ں کے نیچےیا برابر سے سنا جاۓ اس میں کوئ شک نہیں کہ اس میں توھین کا پہلو نکلتا ہے ۔

اگر قرآن کریم کی تلاوت سننا ہی ہے تو پھر سپیکر پا‎ؤں کے برابر یا نیچے سے اوپر اٹھالینے چاہیں۔ 

تبصرے