ایک پیش امام نے زمین رہن لے رکھی ہے کیا اس کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟
اگر وہ زمین کی آمدنی کھا رہا ہے اور اسے اصل رقم میں وضع نہیں کرتا تو اسے بتایا جائے کہ یہ سود ہے اور حرام ہے اگر پھر بھی باز نہ آئے تو نماز اس کے پیچھے جائز نہ ہو گی۔ احادیث سے یہی ثابت ہے۔ (اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر ۶، شمارہ نمبر ۲۶)