سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(367) نماز میں رفع الیدین کرنا سنت ہے

  • 2652
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1871

سوال

(367) نماز میں رفع الیدین کرنا سنت ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

1۔آیا رفع الیدین سنت ہے سنت کی تعریف اور رفع الیدین کے لیے لفظ سنت قرآن حدیث میں کہاں آیا ہے۔ وضاحت فرمائیں؟
2۔ ایسی صحیح احادیث جن میں ذکر ہوکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی وفات تک رفع الیدین کرتے رہے ہیں، باحوالہ نقل فرمائیں۔ ؟

 


 

لجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

1۔صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رفع الیدین کیا کرتے تھے، قرآن مجید میں ہے: ﴿وَاتَّبِعُوْہُ لَعَلَّکُمْ تَھْتَدُوْنَ ﴾ (الأعراف:۱۵۸)

’’ اور تم اسی کی پیروی کرو ، تاکہ راہِ راست پاؤ۔ ‘‘

نیز قرآنِ مجید میں ہے: ﴿لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَ‌سُولِ اللَّـهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب:۲۱)

’’تمہارے لیے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں بہترین نمونہ ہے۔ ‘‘

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: « صَلُّوا کَمَا رَاَیْتُمُونِی أُصَلِّیْ »  (صحیح البخاري، كتاب الأذان، باب الأذان للمسافر إذا كانوا جماعة)

’’ تم اس طرح نماز پڑھو، جس طرح مجھے پڑھتے دیکھتے ہو۔‘‘

باقی سنت کی تعریف قرآن و حدیث سے مجھے تو کہیں نہیں ملی۔
2۔ اس کی دلیل وہی ہے جو شروع نماز میں تاوفات رفع الیدین کرنے کی دلیل ہے۔ واللہ اعلم

 


 

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1 

تبصرے