درج ذیل عبارت کا ترجمہ درکار ہے:
فإن قلت روی فی بعض الأخبار عن وائل انه قال فجھر بآمین قلت ھذا من جھة بعض الرواة کانه نقله بالمعنی والصواب رفع بھا صوته کما فی اکثر الروایات (آثار السنن ص:۱۲۵)
’’ پس اگر تو کہے بعض خبروں میں وائل سے روایت کیا گیا ہے کہ اس نے کہا تو آپ نے آمین جہراً کہی تو میں کہوں گا یہ بعض راویوں کی جانب سے ہے، گویا اس نے بالمعنی نقل کیا اور درست یہ ہے کہ آپ نے آمین کے ساتھ اپنی آواز کو بلندو اونچا کیاجیسے اکثر روایات میں ہے۔‘‘