سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(159) سلاطین اسلامی کے وقت رعایا سے عشر لیا جاتا تھا؟

  • 26381
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 871

سوال

(159) سلاطین اسلامی کے وقت رعایا سے عشر لیا جاتا تھا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 سلاطین اسلامی کے وقت میں عشر کہ رعایا سے لیا جاتا تھا، اس کو وہ کس مصرف میں صرف کرتے تھے، اور کتب فقہ کی رو سے مصارف عشر کیا کیا ہیں، معہ حوالہ کتاب بذریعہ اخبار مطع کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 آپ کی پیش کردہ صورت پر کوئی نص دلیل نہیں ہے، نہ میرے پر، ہاں میری صورت میں فقراء کا فائدہ اور ایک مقیس علیہ بھی ہے، آپ کی میں نہیں، تمام کتب فقہ میں عشر کے مصارف وہی ہیں، جو زکوٰۃ کے ہیں، بعض سلاطین اصل مصارف میں خرچ کرتے ہیں، بعض اپنی شراب نوشی کا حصہ بھی اسی سے نکالتے تھے، کیا آپ نے نہیں سنا۔
؎    ھل افسد الناس الا الملوك    وعلماء سوء ورھبانھا     (۱۳ مارچ:۱۹۱۰ء)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 7 ص 285

محدث فتویٰ

تبصرے